
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے: صدر ٹرمپ
Latest
اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری، اسپتال کو بھی نقصان پہنچا
Latest
صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
Latest
انسٹاگرام اکاؤنٹس خطرے میں، میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ ہیکرز کا معاون بن گیا
Latest
اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق، ایران معاہدے کی راہ ہموار؟
Latest
ٹرمپ کو فوجی فیصلوں میں نئی رکاوٹ، قرارداد منظور
Latest
ایرانی حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ
Latest
ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار
Latest
مصنوعی مٹھاس جگر کی بیماری کا سبب ہو سکتی ہے: تحقیق
LatestFuel Prices
- Fuel
414.78
- Diesel
414.58

ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے: صدر ٹرمپ
Latest
اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری، اسپتال کو بھی نقصان پہنچا
Latest
صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
Latest
انسٹاگرام اکاؤنٹس خطرے میں، میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ ہیکرز کا معاون بن گیا
Latest
اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق، ایران معاہدے کی راہ ہموار؟
Latest
ٹرمپ کو فوجی فیصلوں میں نئی رکاوٹ، قرارداد منظور
Latest
ایرانی حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ
Latest
ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار
Latest
مصنوعی مٹھاس جگر کی بیماری کا سبب ہو سکتی ہے: تحقیق
Latestوفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ کی تیاری کیلیے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 290 روپے مقرر کر دی ہے، جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 3.5 فیصد یا 10 روپے کی معمولی قدر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔اس فیصلے سے حکومت کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار بھی ہوتا ہے۔وزارتِ خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک دفتری مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینوں میں ایک ڈالر کے مقابلے میں 290 روپے کی شرح کو مدنظر رکھیں۔یہ شرح غیر ملکی قرضوں، گرانٹس، قرضوں کی ادائیگی اور ترقیاتی منصوبوں کے مالی تخمینوں کے لیے استعمال کی جائے گی، جبکہ پاکستان باضابطہ طور پر ’’لچکدار شرح مبادلہ‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔حکومت نے بجٹ تقریر کے لیے 10 جون کی تاریخ تجویز کی ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔یہ شرح دفاعی بجٹ کے اس حصے کے تعین کے لیے بھی استعمال ہوگی جو بیرونِ ملک سے دفاعی سازوسامان کی خریداری اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی سے متعلق ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 2.66 کھرب روپے لگایا ہے، تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق سرحدی کشیدگی کے باعث حکومت اس سے زیادہ رقم مختص کر سکتی ہے۔اسی شرح کو پاکستان کے بیرونِ ملک سفارتی مشنز اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے بجٹ تعین کے لیے بھی بنیاد بنایا جائے گا۔آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3.2 ارب ڈالر، یعنی تقریباً 927 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اسٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق فنانس بل 2026 میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر غور جاری ہے۔اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔یکم جولائی 2026 سے نئی ٹیکس شرح نافذ کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری دے دی۔مزید پڑھیںسیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکومت بجٹ 2026-27 میں ٹیکس استثنا محدود کرنے پر غور کر رہی ہے، اسٹیشنری سیکٹر پر ٹیکس رعایت کے خاتمے سے قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی شرح کے نفاذ سے اسٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس بوجھ تقریباً دگنا ہو جائے گا۔ یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنیکی رپورٹس کو سختی سے مستردکردیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔انھوں نے 29 مئی کو اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ روبیو کی ملاقات سے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں کی واضح انداز میں تردید کی ہے۔انہوں نے کہا ایسی رپورٹ بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی مؤقف، علاقائی استحکام اور باہمی احترام پرمبنی ہے۔کسی بھی ملک کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں کے پانی سے متعلق ممکنہ اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے پانی روکنے یا اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کے پاس جواب کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان اپنی آبی اور غذائی سلامتی کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔بریفنگ کے دوران ترجمان نے ابراہیمی معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو بھی دہرایا اور کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دس پاکستانی شہری اب بھی صومالی قزاقوں کے قبضے میں ہیں
حکومت نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے حکمرانی کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کیلئے ایک جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کر لیا۔منصوبے کے تحت ایک منتخب علاقائی حکومت کا قیام، اداروں کے مابین انتشار (ڈس انٹی گریشن) کا خاتمہ اور ایک مربوط ’’اسمارٹ سٹی‘‘ ماڈل کی جانب پیشرفت شامل ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں خدمات کی فراہمی اور طویل المدتی شہری منصوبہ بندی بہتر بنائی جا سکے۔ ’’آئی سی ٹی گورننس ماڈل‘‘ کے عنوان سے 138؍ صفحاتی رپورٹ منصوبہ بندی کمیشن کے وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے تیار کی، کیونکہ اس بات پر تشویش پائی جاتی تھی کہ اسلام آباد ایک منصوبہ بند انتظامی دارالحکومت سے بڑھ کر 24؍ لاکھ سے زائد آبادی والے بڑے شہر میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن ادارہ جاتی ترقی اس رفتار سے نہیں ہو سکی۔یہ رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی جا چکی ہے۔ تجویز کا مرکزی نکتہ نمائندہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری حکومت (آئی سی ٹی جی) کا قیام ہے، جسے انتظامی اور مالی خودمختاری حاصل ہوگی، جو صوبائی حکومتوں کے مساوی ہوگی، جبکہ اسلام آباد کی وفاقی حیثیت بھی برقرار ہوگی۔ مجوزہ ڈھانچے کے تحت 27؍ ارکان پر مشتمل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اسمبلی قائم کی جائے گی جن میں 21؍ براہِ راست منتخب، پانچ نشستیں خواتین کیلئے اور ایک اقلیتوں کیلئے مختص ہوگی۔ یہ اسمبلی اپنے سربراہ کا انتخاب کرے گی، جسے وزیرِ اعلیٰ یا میئر کا عہدہ دیا جا سکتا ہے، جس کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ منصوبے کے مطابق، امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے علاوہ تمام اختیارات آئی سی ٹی حکومت کو دیے جائیں گے، جبکہ یہ دونوں امور دارالحکومت کی حیثیت کے باعث وفاق کے پاس رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سی ڈی اے سمیت وفاقی وزارتوں اور اداروں کے تحت موجود انتظامی ذمہ داریاں آئی سی ٹی حکومت کو منتقل کی جائیں گی تاکہ اختیارات کی تکرار اور ادارہ جاتی تضاد کا خاتمہ ہو سکے۔ اصلاحاتی پیکیج میں ایک جامع ’’اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ایکٹ‘‘ کی تجویز بھی شامل ہے، جس کے تحت موجودہ بلدیاتی اور ترقیاتی قوانین یکجا کر کے ایک واحد قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔ آئی سی ٹی حکومت اپنے قواعدِ کار کے تحت کام کرے گی، جس میں محکموں کا ڈھانچہ، انتظامی درجہ بندی اور مالی اختیارات واضح طور پر متعین ہوں گے۔ عملدرآمد کیلئے رپورٹ میں متعدد کمیٹیوں کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔ ایک قانون سازی کمیٹی قوانین تیار کرے گی۔ اس کمیٹی میں وزیرِ قانون، آئی سی ٹی کے رکن قومی اسمبلی، سیکریٹریز قانون و داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر ارکان شامل ہوں گے۔ وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک مالیاتی کمیٹی ہوگی جو مالی وسائل کی تقسیم اور مقامی ٹیکس کے استعمال کا طریقہ کار طے کرے گی۔ جبکہ ایک منتقلی کمیٹی ہوگی جو مرحلہ وار اختیارات کی منتقلی اور انتظامی تسلسل کی نگرانی کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق، ان اصلاحات سے نئے مالی بوجھ میں نمایاں اضافہ متوقع نہیں، کیونکہ توجہ نئے ادارے بنانے کے بجائے موجودہ اداروں کی تنظیمِ نو اور انضمام پر ہے، ماسوائے چند اصلاحات کے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وسائل کی فراہمی اور مقامی ٹیکس کے استعمال کا حتمی فیصلہ مالیاتی فریم ورک کے تحت کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا ایک اہم جزو ’’اسلام آباد اسمارٹ سٹی ماڈل‘‘ ہے، جس کا مقصد دارالحکومت کو ایک جدید، ماحول دوست اور شہری ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہے۔اس ماڈل میں ادارہ جاتی اصلاحات کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے کیونکہ صرف ڈیجیٹل تبدیلی حکمرانی کے مسائل حل نہیں کر سکتی تاوقتیکہ ساختی اصلاحات نہ کی جائیں۔ اسمارٹ سٹی ویژن تین ستونوں پر مبنی ہے: اسلام آباد کو ماحولیاتی سیاحت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے ذریعے ’’نیچر کیپیٹل‘‘ بنانا، ثقافت اور ورثے کو فروغ دے کر شہری شناخت اور معاشی سرگرمیوں کو مضبوط کرنا، اور ایک کھلا و جامع دارالحکومت تشکیل دینا جو عوامی شمولیت اور عالمی روابط کو فروغ دے۔ رپورٹ کے مطابق ’’ڈیسٹی نیشن اسلام آباد‘‘ حکمتِ عملی سے سیاحت میں اضافہ، روزگار کے مواقع، نجی سرمایہ کاری اور مقامی آمدنی میں بہتری ممکن ہو سکتی ہے۔ خدمات کی فراہمی میں بہتری کیلئے 6؍ خصوصی اداروں کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جن میں صحت، تعلیم، سماجی بہبود، سیاحت و ثقافت، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، اور ڈیجیٹل و ای گورننس کے شعبے شامل ہیں
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا، جبکہ چاندی کے نرخ کم ہو گئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 468ڈالر کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1523روپے کے اضافے سے 4لاکھ 69ہزار 285روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1305روپے بڑھ کر 4لاکھ 02ہزار 335روپے ہوگئی۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 97 روپے کی کمی سے 7ہزار 797 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 83روپے کی کمی سے 6ہزار 684روپے کی سطح پر آگئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت کی مجموعی ترقی، نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30ء کے نفاذ اور ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے دو اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30ء پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن کی فعال اور شفاف کارکردگی ملکی صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی سہولت کے لیے کمیشن کو اپنا کردار مزید مؤثر بنانا ہوگا۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ دنیا بھر میں رائج بہترین طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے نیشنل ٹیرف کمیشن میں جدت لائی جائے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30ء کے تحت مختلف شعبوں کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی تاکہ برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ لاجسٹکس سیکٹر کی ترقی کے لیے ریفرز کنٹینرز اور سیمی ٹریلرز پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے خصوصی گاڑیوں اور مشینری پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی جا رہی ہے۔بریفنگ کے مطابق فارماسیوٹیکل صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خام مال، بالخصوص کینسر کی ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات سے متعلق اجلاس میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے، شفافیت اور نظام کو فیس لیس بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ان لینڈ ریونیو کی وصولیوں کو مزید مؤثر، شفاف اور خودکار بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے خودکار، جدید اور مؤثر ٹیکس مینجمنٹ نظام حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں انسانی مداخلت اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ نظام کے نفاذ سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت، انصاف اور عوامی اعتماد کو بھی فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے معیشت کی دستاویزی شکل اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے ایف بی آر اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ آٹومیٹڈ ٹیکس نظام جائیدادوں، گاڑیوں اور بینکوں کے ڈیٹا کی مدد سے کم ظاہر کی گئی آمدن اور اثاثوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس نظام کو خودکار، شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ نئے نظام کے تحت نیشنل فیس لیس آڈٹ ونگ، نیشنل اسیسمینٹ ونگ اور فیلڈ آپریشنز ونگ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے۔وزیراعظم نے انکم ٹیکس وصولی کے مجوزہ آٹومیٹڈ نظام کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں غیر قانونی سگریٹس کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور بتایا گیا کہ انفورسمنٹ اقدامات کے نتیجے میں رواں سال سگریٹ سیکٹر سے قومی خزانے کو 40 ارب روپے اضافی ٹیکس وصول ہونے کی توقع ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے نیب سے مدد طلب کر لی ہے۔کمیٹی نے محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ہیر پھیر کی نیب کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرکے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کو ارسال کرے۔ذرائع کے مطابق زیرِ جائزہ مالی بے ضابطگیوں میں غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کے معاملات بھی شامل ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے اجلاس کے دوران مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 50 آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اجلاس میں اسپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔کمیٹی نے متعلقہ حکام سے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانے اور آڈٹ اعتراضات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا
نئے مالی سال کے لیے کم از کم اجرت مقرر کرنے کے حوالے سے نئی سفارش سامنے آ گئی۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے مالی سال 27-2026 کے لیے ملک میں کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی باضابطہ سفارش کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پائیڈ نے اپنے شواہد پر مبنی فریم ورک کے ذریعے موجودہ 40 ہزار روپے کی تنخواہ میں 12.5 فیصد اضافے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ تجویز قومی سطح پر ملازمین کے مالی حالات کو بہتر بنانے اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کم از کم اجرت کا تعین اب صرف محکمۂ محنت کا داخلی معاملہ نہیں رہا، بلکہ یہ فیصلہ ملکی معیشت کے وسیع تر پہلوؤں پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس میں شہریوں کی قوتِ خرید، غربت کی شرح، غیر رسمی روزگار اور مقامی طلب جیسے اہم عوامل شامل ہیں۔ادارے نے مزید واضح کیا کہ تنخواہوں میں یہ ردوبدل پیداواری ترغیبات بڑھانے اور سماجی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے جولائی سے اپریل تک اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اپریل 2026 میں سال بہ سال بنیادوں پر افراطِ زر کی شرح 10.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی
پنجاب حکومت نے غنڈہ گردی، بھتہ خوری اور گینگ سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے غنڈا ایکٹ 1959 کی جگہ نیا سخت قانون متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔ذرائع کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت عادی مجرموں کو “اینٹی سوشل پرسن” قرار دیا جائے گا جبکہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو مشتبہ افراد کو ڈکلیئر کرنے کے اختیارات بھی دیے جائیں گے۔نئے قانون میں سزاؤں کو بھی سخت کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ابتدائی جرائم پر 3 سے 5 سال تک قید دی جا سکے گی جبکہ بار بار جرم کرنے والوں کے لیے سزا بڑھا کر 7 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید اختیارات دیتے ہوئے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی اجازت بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو جدید الیکٹرانک نگرانی اور سرویلنس کے اختیارات فراہم کیے جائیں گے۔مجوزہ قانون میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، قبضہ مافیا کی سرگرمیاں، سائبر کرائم اور ہراسگی کو بھی باقاعدہ طور پر قابلِ سزا جرائم میں شامل کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ نے اس قانون کی منظوری دے دی ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا، جہاں منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ نفاذ عمل میں آئے گا۔حکام کے مطابق اس قانون کا مقصد معاشرے میں امن و امان کو بہتر بنانا اور پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم سے میاں منشاء، عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمدعلی ٹبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیرسمیت دیگر معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ لوگ پاکستان کے سفیر اور دنیا میں ہماری پہچان ہیں، مشکل معاشی حالات میں حکومت کاساتھ دینے پرکاروباری برادری کےشکرگزارہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، معیشت سے متعلق پالیسی سازی میں کاروباری برادری سےمشاورت اہمیت کی حامل ہے، برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، ایسی صنعتوں کےفروغ کے لیےکوشاں ہیں جن سے ملکی پیداوار بڑھے۔
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 میں خواتین ووٹرز کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جہاں متعدد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں معمولی فرق انتخابی نتائج پر براہِ راست اثر انداز ہو سکتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 480 ہے، جبکہ کم از کم پانچ حلقوں میں خواتین ووٹرز جیت اور ہار کا فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔دیامر-1 سب سے منفرد حلقہ قرار دیا جا رہا ہے جہاں مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد تقریباً برابر ہے۔ اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 22 ہزار 269 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 22 ہزار 257 ہے، یعنی دونوں کے درمیان صرف 12 ووٹوں کا فرق موجود ہے۔دوسری جانب گلگت-2 میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان سب سے زیادہ فرق ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں مرد ووٹرز کی تعداد خواتین کے مقابلے میں 3 ہزار 829 زیادہ ہے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد 26 ہزار 10 ہے۔انتخابی ماہرین کے مطابق گلگت-2، ہنزہ، غذر-2، گلگت-3 اور اسکردو-2 ایسے حلقے ہیں جہاں خواتین ووٹرز نتائج پر فیصلہ کن اثر ڈال سکتی ہیں۔ ہنزہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 25 ہزار 588، غذر-2 میں 24 ہزار 945، گلگت-3 میں 24 ہزار 810 اور اسکردو-2 میں 24 ہزار 346 ہے۔ادھر انتخابات میں خواتین کی سیاسی شرکت بھی نمایاں ہے اور 8 خواتین امیدوار مختلف حلقوں سے قسمت آزما رہی ہیں، جس سے انتخابی عمل میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کی عکاسی ہوتی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کے پی میں فارورڈ بلاک کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ پروپیگنڈا اس لیے کیاگیاکہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھرعوام کا خون چوسا جائےگا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت فقط بانی پی ٹی آئی ہی ختم کر سکتے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا۔سہیل آفریدی بولے عمران خان نےکہا تھاکہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیاکی کوئی طاقت اسے تبدیل نہیں کرسکتی۔بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی حکومت نےکابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا،کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اورجنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں، وفاقی بجٹ کا اثر سارے صوبوں بشمول گلگت بلتستان پر پڑے گا۔زیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشل منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔سہیل آفریدی نےکہا ہم چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم ازکم فیملی کو ملنے دیا جائے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل سے واپسی پر بھی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی، پنجاب حکومت، جیل انتظامیہ کی وجہ سے بانی کی آنکھ میں مسئلہ ہوا۔انہوں نے کہا ملاقات کیلئےکل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں، اُمید ہے اس دفعہ ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، میری اور وزیرخزانہ کی بانی سے ملاقات ہو تاکہ بجٹ کی اپروول لے سکیں۔سہیل آفریدی نے دھمکی دی کہ دیوار سے لگانے کی کوشش ہوئی تو 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی سے ملاقات بیرسٹر گوہر کے کہنے پر ہوئی، بانی نے کہا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں اگر کرپشن ہورہی ہے تو ثبوت لائیں
سندھ کے مختلف اضلاع میں کراچی سمیت منگل کی شب آنے والی شدید آندھی، مٹی کے طوفان اور موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ درخت گرنے، سولر پلیٹیں اڑنے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی کے بھی مختلف علاقے مٹی کے طوفان سے متاثر ہوئے جن میں اسکیم 33 شادمان ٹاؤن ملیر اورنگی ٹاؤن بلدیہ گلشن معمار گلشن اقبال شاہ فیصل کالونی بحریہ ٹاؤن بفر زون ناظم اباد اور فیڈرل بی ایریا شامل ہیں لیکن طوفان کی شدت میں کمی کی وجہ سے نقصانات نہ ہونے کے برابر تھے۔نوابشاہ، شاہ پور چاکر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان اور بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔شہریوں نے بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا خیرمقدم کیا تاہم بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔حیدرآباد اور اس کے اطراف میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ آندھی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تاہم بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا














ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایرانی قیادت، نیوی اور فضائیہ کو ختم کر دیا، ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل […]
اسرائیل کی لبنان پر بمباری جاری، اسپتال کو بھی نقصان پہنچا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے شہر طائر میں رات بھر کیے گئے فضائی حملوں میں 8 افراد شہید ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق ایک حملہ جمال امل اسپتال کے قریب ہوا جس میں 5 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے، جبکہ اسپتال […]
صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو ممکنہ فراڈ سے تحفظ فراہم کرے گا۔اس فیچر کو اسکام الرٹ کا نام دیا گیا ہے اور ابھی یہ بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا مقصد کسی نامعلوم کانٹیکٹ کی […]
انسٹاگرام اکاؤنٹس خطرے میں، میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ ہیکرز کا معاون بن گیا
میٹا کی جانب سے متعارف کرایا گیا اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ جو فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لاک اکاؤنٹس کی ریکوری کے لیے بنایا گیا تھا، اب خود ایک بڑے سیکیورٹی خدشے کی وجہ بن گیا ہے، کیونکہ رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے اسی نظام کو اکاؤنٹس ہائی جیک کرنے کے لیے استعمال […]
اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق، ایران معاہدے کی راہ ہموار؟
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق تنازع کے حل اور خطے میں استحکام کے لیے مذاکراتی عمل […]
ٹرمپ کو فوجی فیصلوں میں نئی رکاوٹ، قرارداد منظور
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک اہم قرارداد منظور کرلی ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یکطرفہ فوجی کارروائی کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ قرارداد ڈیموکریٹک ارکان نے پیش کی تھی جسے ایوان میں 215 ووٹوں کی حمایت جبکہ 208 ووٹوں کی مخالفت کے ساتھ […]
ایرانی حملوں کے بعد کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ
کویتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات گئے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملے روکے۔کویتی وزارت دفاع کے مطابق میزائلوں اور ڈرون کو کامیابی سے فضا میں تباہ کردیا گیا، سنے گئے زوردار دھماکے دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب سے کویتی سول ایوی ایشن […]
ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار
امریکی فوج کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم پر کارروائی کے دعوے کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی افواج نے قشم جزیرے میں موجود ایک ایرانی فوجی تنصیب کو […]
مصنوعی مٹھاس جگر کی بیماری کا سبب ہو سکتی ہے: تحقیق
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سوربیٹول (جو کم کیلوری والے میٹھے کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے) بعض حالات میں میٹابولک ڈسفنکشن ایسوسی ایٹڈ اسٹیوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے ایس ایل ڈی) یعنی فیٹی لیور کی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ اس تحقیق نے اس عام تصور […]