بنوں میں گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق، 2 زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے وریشمی کلہ منڈان میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے دلخراش حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر محمد نامی شخص کے گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے وقت کمرے میں اس کے پانچ بچے موجود تھے۔چھت گرنے سے تمام بچے ملبے تلے دب گئے جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی آپریشن شروع کیاریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو زخمی بچوں کو زندہ نکال لیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہےتاہم افسوسناک طور پر دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے جاں بحق بچوں کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ حکام سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!