تاریخی مشن آرٹیمس 2 مکمل ، چاروں خلابازوں کی محفوظ لینڈنگ

آرٹمس 2 مشن کے چاروں خلاباز جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں اتر گئے۔
خلا بازوں نے 10 روزہ مشن میں تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے اور واپس زمین پر اتر آئے۔
مشن 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے کرگیا، دسمبر 1972 کے بعد یہ پہلی بار تھا جب خلا باز زمین کے نچلے مدار سے باہر نکل کر چاند کے مدار تک گئے۔
مشن کمانڈر وائزمین Reid Wiseman نے کہا کہ ہم بالکل ٹھیک ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپ نے سفر کو یادگار قرار دیا۔
یاد رہےآرٹمس 2 مشن کے اورین اسپیس کرافٹ میں 4 خلا باز موجود تھے، جنہوں نے اپریل 1970 میں اپولو 13 میں سوار افراد کے 2 لاکھ 48 ہزار 655 میل فاصلے تک خلائی سفر کے ریکارڈ کو توڑا اور چاند کے اس حصے کا مشاہدہ کیا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔
ان خلا بازوں نے 2 لاکھ 52 ہزار میل سے زائد کا فاصلہ کیا اور 6 اپریل کو اورین اسپیس کرافٹ نے چاند کے مدار میں 6 گھنٹوں تک پرواز کی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *