کم عمرلڑکی سے زیادتی،ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا
پشاور میںچائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، دو ماہ قبل کم عمرلڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج ہواتھا،ایف آئی آرمیں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات شامل کرلی گئی ہیں متاثرہ لڑکی کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق مجھے ماموں زاد اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں بونیرسے پشاور لایا ،راستے میں گاڑی میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ملزمان خود بھی آئس پیتے رہے اور مجھے بھی پلائی ،واپسی پرپشاورٹول پلازہ کے قریب ایکسائز پولیس نے گاڑی کو روکا ،پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران ملزمان کو گرفتارکرکے گاڑی قبضے میں لے لی گئی ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے،میڈیکل رپورٹ آنے پرمزید کارروائی کی جائے گی ، چائلڈ پروٹیکشن قوانین کے تحت لڑکی کے حقوق کا ہرصورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!