کون سے ملبوسات ’’فیشن ٹرینڈز‘‘ میں شامل ہیں؟
عیدالفطر قریب آتے ہی فیشن کی دنیا میں ایک بار پھر نئی جدت اور انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سال جہاں روایتی ملبوسات کو جدید انداز میں ڈھالا جارہا ہے، وہیں کچھ نئے اور نمایاں ٹرینڈز بھی سامنے آئے ہیں جو خواتین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔سلک ڈریس اور آرگنزا دوپٹہ کٹ ورک ۔اس سیزن کا ایک خوبصورت ٹرینڈ سلک ڈریس کے ساتھ آرگنزا دوپٹہ کٹ ورک ہے، جس میں ہلکے اور نفیس سلک کے لباس کو باریک کٹ ورک والے آرگنزا دوپٹے کے ساتھ اسٹائل کیا جا رہا ہے۔ یہ امتزاج نہ صرف دیدہ زیب لگتا ہے بلکہ عید کی تقریبات کے لیے ایک نہایت خوبصورت اور نفیس لک فراہم کرتا ہے۔کفتان کا رجحان بھی نمایاں ہے، جو اپنی ڈھیلی اور آرام دہ ساخت کے باعث خاص طور پر دن کے وقت کےلیے بہترین انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔ ہلکی کڑھائی اور نرم کپڑوں کے ساتھ تیار کیے گئے کفتان اس سال سادگی اور اسٹائل کا حسین امتزاج پیش کر رہے ہیں۔فیشن میں ایک اور دلکش اضافہ کٹ دانہ ایمبرائیڈری ڈریس ہیں، جن پر باریک اور چمکدار کڑھائی کی جاتی ہے۔ یہ ڈریسز خاص طور پر شام کی تقریبات کے لیے موزوں ہیں اور ایک شاندار اور پرکشش انداز پیش کرتے ہیںنوجوانوں میں کوآرڈ سیٹس بھی خاصے مقبول ہو رہے ہیں، جن میں میچنگ شرٹ اور ٹراؤزر شامل ہوتے ہیں۔ یہ ملبوسات نہ صرف جدید نظر آتے ہیں بلکہ انہیں مختلف مواقع پر بار بار استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک عملی اور اسٹائلش انتخاب بن چکے ہیں۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!