اس سے پہلے ہم نے امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر ادارے سی بی ایس کے حوالے سے بتایا تھا کہ سعودی ایئر بیس پر حملے میں 10 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اب امریکی میڈیا کے مطابق اس حملوں میں کم از کم 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کم از کم دو فوجی بہت شدید زخمی ہیں اور یہ حملہ اُس وقت ہوا جب وہ یہ فوجی سعودی ایئر بیس میں ایک عمارت کے اندر موجود تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسرا رابطہ ہے۔ وزیر اعظم سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی جس میں دونوں لیڈران نے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، بالخصوص گزشتہ روز شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔انہوں نے ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نے قوم سے کیے گئے خطاب میں کہا کہ آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں پیٹرول پر فی لیٹر 95 روپے، ڈیزل پر 203 روپے اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم عوامی مشکلات کے پیش نظر ان تجاویز کو مسترد کردیا اور یہ بوجھ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنے کے بعد اس کا حجم 56 ارب روپے بنتا ہے اور حکومت یہ اضافی بوجھ خود اٹھائے گی۔’عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 544 روپے اور ڈیزل 790 روپے ہوتا‘وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول 544 روپے فی لیٹر ہونا چاہیے تھا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30 مارچ کو ایک اہم سفارتی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ اس اہم اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں خطے کی موجودہ صورتحال اور درپیش مشترکہ چیلنجز سرفہرست ہوں گے جن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطح اجلاس سے خطے میں تعاون کے فروغ اور اہم معاملات پر مثبت پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دو محاذوں پر اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا سفارتی اور ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، ہماری یہ کاوشیں اللہ کی رضا اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کانٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
نسیم شاہ کو پی سی بی کی جانب سے یہ شاہ کاز نوٹس بورڈ کے ڈسیپلنری فریم ورک کے تحت بھیجا گیا ہے۔ جس کا جواب انہیں معین کردہ مدت میں جمع کرانا ہوگا۔جس کے بعد پی سی بی مزید کی اقدام کا فیصلہ کرے گا۔
پی سی بی کی جانب سے واضح کیا گیا کہ بورڈ اپنے پیشہ ورانہ معیار، معاہدے کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اسرائیل پر ایران نے کلسٹر بموں کی برسات کر دی جبکہ ایران نے کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ کرنے اور دبئی میں کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے 3 سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3 میں آگ بھڑک اٹھی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث اسرائیلی دارالحکومت میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے، لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق 4 آپریشن کے تحت دشمن پر حملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، دونوں حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ایرانی حکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ری فیولنگ اور ایئر ٹرانسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔

تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ میں تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گرگئے ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔یہ منظر ججز اور وہاں موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پُرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔امیدوار کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔بعدازاں انہوں نے ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیااورفاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کریں گی جو بھارت میں منعقد ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں گیند کا رنگ تبدیل ہونے کا ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث گیند کو تبدیل بھی کرنا پڑا۔
حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم نے مرون رنگ کی کٹ پہن رکھی تھی، جس کا رنگ سفید کوکابورا گیند پر لگنے لگا اور وہ ہلکے گلابی رنگ کی ہو گئی، جس سے بلے بازوں کو گیند دیکھنے میں دشواری پیش آئی۔ حیدرآباد کنگزمین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ’مخالف کو اپنا پہلا پنک بال میچ جیتنے پر مبارکباد‘۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے بتایا کہ انہوں نے دوسرے ہی اوور میں امپائرز کو اس مسئلے سے آگاہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کبھی کبھار گیند پر پیڈز یا بیٹ کا رنگ لگ جاتا ہے لیکن انہوں نے اس سے پہلے ایسا منظر کم ہی دیکھا ہے۔
لبوشین نے امید ظاہر کی اگلے میچ سے پہلے اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ممکن ہے گیند پر رنگ گراؤنڈ کی نشستوں سے بھی لگا ہو، تاہم اس کی تصدیق مشکل ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جو مداحوں کو متاثر نہ کر سکا۔ اداکارہ عائزہ خان پاکستان کی مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 14.9 ملین فالوورز ہیں۔ان کے مشہور ڈراموں میں چاند تارا، مہرپوش، چوہدری اینڈ سنز، میرے پاس تم ہو، محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل، لاپتا اور جانِ جہاں شامل ہیں۔حال ہی میں مداحوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہمراز میں ان کی شاندار اداکاری کو بھی سراہا۔اس عیدالفطر پر عائزہ خان نے اپنے بولڈ انداز کے باعث خبروں میں جگہ بنائی، جب انہوں نے عید لک کی تصاویر شیئر کیں، جو کہ ماضی میں ان کی ذاتی پسند کے خلاف تھا کیونکہ وہ پہلے ایسے لباس نہیں پہنتی تھیں۔آج عائزہ خان نے ایک اور بولڈ عید فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں وہ سفید سلکی بغیر آستین والے لباس میں نظر آئیں۔انہوں نے لکھا ’عید پر فوٹو شوٹ کیا تھا مگر پوسٹ کرنا بھول گئی۔ اس بار عید واقعی بہت مصروف گزری لیکن ہر لمحہ بہت اچھا لگا!tاہم عائزہ خان کے پرانے مداح ان کے بدلتے ہوئے ڈریسنگ اسٹائل سے خاصے مایوس نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یاد ہے آپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آپ بغیر آستین والے کپڑے نہیں پہنتیں اور مکمل باوقار لباس کو ترجیح دیتی ہیں۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید انہیں بولڈ انداز کی وجہ سے زیادہ شہرت مل رہی ہے، اسی لیے وہ اب ایسا کر رہی ہیں۔ایک مداح نے تنقید کرتے ہوئے کہا ’عائزہ، ہمارے کمنٹس پڑھیں، یہ لباس اچھا نہیں لگ رہا، یہ بہت زیادہ ریویلنگ ہے‘۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ اداکار شہرت اور پیسے کے لیے ایسے انداز اپناتے ہیں، جب کہ ایک نے لکھا کہ صرف ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنا سمجھ سے باہر ہے۔یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں مداحوں کی ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور (Earth Hour) کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک گھنٹے کے لیے روشنی بند کریں تاکہ توانائی کی بچت اور ماحول کے تحفظ کے لیے عملی قدم اٹھایا جا سکے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں اور ایک گھنٹے کی علامتی بندش عملی ماحولیاتی اقدامات کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اس لیے ہر شہری کا تعاون ضروری ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ حالیہ سیلاب، گرمی کی لہریں اور خشک سالی بڑے چیلنجز ہیں جو ملک کی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر اثر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہروں میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت بجلی کے نظام پر دباؤ ڈال رہا ہے، پانی کی دستیابی میں کمی اور سیلاب سے انفراسٹرکچر متاثر ہو رہا ہے۔
صدر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ توانائی کی بچت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور ماحولیاتی ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارتھ آور جیسی علامتی سرگرمیاں عملی اقدامات کی ترغیب دیتی ہیں اور مستقبل میں پائیدار ماحول کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق، ایسے اقدامات عوام میں شعور پیدا کرنے اور توانائی کے استعمال میں کمی لانے کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ حکومت اور شہریوں کے مشترکہ اقدامات سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔