خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔خطے کی کشیدہ صورتحال؛اسحاق ڈار کے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں حکومتی وزراء کا وفد بھی شریک ہوا۔
امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے 3 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 82 ویں ایئربورن کمبیٹ بریگیڈ ایمرجنسی ریسپانس فورس ہے، اس بریگیڈ کو ڈویژن ہیڈکوارٹرز کے ساتھ تعینات کیا جاسکتا ہے۔
قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کے لیے آپریشن بلا رکاوٹ جاری ہے۔










