وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگرامور بھی زیر غور ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے
مائیگرین، جسے عام طور پر آدھے سر کا درد یا دردِ شقیقہ کہا جاتا ہے، وقفے وقفے سے شدید سر درد کی شکل میں بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق بروقت تشخیص نہ ہونے سے متاثرہ افراد مناسب علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، اس لیے علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔
ماہرین نے گھریلو حل کے طور پر آئس کیوب کا طریقہ بتایا ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد دو آئس کیوبز کانوں کے پیچھے چند لمحوں کے لیے رکھنے سے درد میں فوری سکون مل سکتا ہے۔ سر کے پچھلے حصے یعنی گدی پر آئس کیوب رکھنے سے بھی مائیگرین میں فوری آرام ممکن ہے، اور بعض اوقات دوا کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیگرین کے پیچھے جینیاتی عوامل، غذائی عادات، شدید تھکاوٹ، ذہنی دباؤ اور موسمی تبدیلیاں بھی کردار ادا کر سکتی ہیں، اور خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ بعض غذاؤں جیسے پنیر، چاکلیٹ اور کیفین والے مشروبات سے درد بڑھ سکتا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین پاکستان پہنچ گئےدونوں کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا۔
جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور کوچ ٹم پین سمیت ملتان سلطانز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
پی سی بی نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔
اڈیالہ جیل میں آج بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی سے ملاقات کے لئے 6 ناموں کی فہرست سپرنٹینڈنٹ جیل کو ارسال کی گئی ہے۔آج بانی چیئرمین اور بشری بی بی کی بھی ملاقات کا دن ہے۔ بشری بی بی سے ان کی فیملی بہن بیٹی بھی ملنے کیلئے آئیں گی۔عمران خان سے ملاقات کے دن کیوجہ سے اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی سخت اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین خان اور ڈاکٹر عظمی بھی جیل پہنچیں گی
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق بات چیت ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے آمنے سامنے بیٹھ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ ملاقات خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہو سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران کی نمائندگی محمد باقر قالیباف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کر سکتے ہیں، جبکہ امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف، جیراڈ کشنر اور نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت متوقع بتائی جا رہی ہے۔ایک امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ترکی، پاکستان اور مصر پسِ پردہ سفارتی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق مصر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں جبکہ بات چیت کا محور جنگ کے خاتمے اور دیگر متنازع امور کا حل بتایا جا رہا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اشارہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امکان ہے کہ جلد کوئی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔










