سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈر 18 اپریل تک مملکت سے چلے جائیں۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
قیمتوں میں اضافے سے امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔
اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب ویراعظم شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے
وزیراعظم شہبازشریف کےسنگین عالمی صورتحال کےپیش نظربچت اقدامات جاری ہیں،ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافےکےبعد اس کےسرکاری گاڑیوں میں استعمال پر پابندی عائدکردی،فیصلےکا اطلاق فوری طورپرہوگا،وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکےعلاوہ تمام محکموں،اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو بھی فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا گیا ۔
شہبازشریف نےکہا سرکاری پیسے سےہائی اوکٹین کےاستعمال پرمکمل پابندی ہوگی،کسی سرکاری گاڑی میں ہائی اوکٹین ناگزیر ہو تو استعمال کرنے والا جیب سے ڈلوائے،فیصلے کا مقصد قومی وسائل کا مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانا ہے،غیرضروری اخراجات میں کمی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے،خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس اقدام سے حکومتی اخراجات میں کمی ہو گی ۔
اوگرا کےمطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 105 روپے 35 پیسے فی لیٹر سے بڑھا کر 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر کر دی گئی،لیوی میں اضافے کے بعد ہائی اوکٹین کی قیمت 534 روپے فی لیٹر ہو گئی،پیٹرول ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں، عملی اقدامات جاری ہیں۔ ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 285 مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری، تمام انتظامات پہلے سے مکمل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لیے جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چار افراد نے معذور لڑکے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ اخلاق سوز حرکات بھی کرتے رہے۔
واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔
متاثرہ لڑکے کے والد کے مطابق ان کا بیٹا گونگا اور بہرہ ہے، جو گھر سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔
وہ بیٹے کی تلاش میں نکلے اور طویل جستجو کے بعد اسے محلے سے ہی ڈھونڈ نکالا۔ والد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی وہ بیٹے تک پہنچے وہ رونے لگا اور اشاروں کی زبان میں اپنی آپ بیتی بیان کی۔
مدعی کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ حمزہ نامی شخص اور تین نامعلوم افراد نے مل کر اس کے ساتھ زیادتی کی متاثرہ لڑکے نے اپنے موبائل پر عبداللہ نامی ایک اور ملزم کی تصویر بھی دکھائی۔
اہلِ خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد ایک ملزم عبداللہ کا والد ان کے گھر پہنچا اور مبینہ طور پر زبردستی صلح نامہ کرنے اور پولیس کے پاس جانے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔
اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات واضح طور پر جھلک رہے ہیں۔
سادہ مگر دلکش انداز میں سامنے آنے والی ان تصاویر میں فضا علی سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دکھائی دیں، جبکہ اعجاز خان سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ میں ملبوس تھے۔
اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، اور اب انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں جو رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، وہ دراصل اس تنازع کا نتیجہ ہیں جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس صورتحال کا مورد الزام ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے۔
عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی اسی مؤقف کو دہرایا گیا اور کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطرناک حالات کے براہِ راست ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولا نہ گیا تو سخت ردعمل سامنے آسکتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز اسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو انکی رضامندی سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا گیا
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن انکی رضامندی سے لگایا گیا، آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا، معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو تسلی بخش قراردے دیا
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگانے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ بانی کو 24 فروری کو بھی اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا تھا کہ ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جس کے نتائج نارمل آئے۔
اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تاہم اس سال تقریبات سادگی تک محدود ہیں۔ دن کا آغاز لاہور اور پشاور میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ جوانوں کی جانب سے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
اس سال یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ صرف پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی
اس موقع پر صدر اور وزیراعظم نے قوم کو اتحاد و یک جہتی اور ترقی کے عزم کا پیغام دیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی کانسیپٹ کوانٹم بیٹری کو تیار کیا ہے۔کوانٹم بیٹریز کا تصور 2013 میں سامنے آیا تھا جب یہ خیال پیش کیا گیا کہ کوانٹم مشینیں توانائی کو ذخیرہ کرسکتی ہیں اور روایتی بیٹریز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔اب محققین نے ایک پروٹوٹائپ کوانٹم یٹری تیار کی ہے جو ایک لیزر کے ذریعے وائرلیس چارج ہوتی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ مکمل فعال کوانٹم بیٹریز کی جانب سے اہم پیشرفت ہے۔آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کے محققین نے اسے تیار کیا اور محقق ڈاکٹر جیمز کواش نے بتایا کہ یہ دنیا کی پہلی پروٹوٹائپ کوانٹم بیٹری ہے، جسے آپ چارج کرسکتے ہیں، توانائی ذخیرہ کرسکتے ہیں اور ڈس چارج کرسکتے ہیں۔روایتی بیٹریز کا حجم جتنا زیادہ ہوتا ہے، انہیں چارج ہونے میں اتنا زیادہ وقت لگتا ہے، جبکہ کوانٹم بیٹری فوری چارج ہوسکتی ہے۔محققین کے مطابق آپ کے موبائل فون کو چارج ہونے میں 30 منٹ لگتے ہیں جبکہ الیکٹرک گاڑی پوری رات چارج ہوتی ہے جبکہ کوانٹم بیٹریز کو آپ کو منٹوں میں چارج کرسکیں گے اور اس لیے یہ زیادہ مؤثر ثابت ہوں گی۔