کراچی: پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل ہوگئیسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک خاتون مداح کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ایک ویڈیو کال ہے جس میں اداکارہ اپنی مداح سے گپ شپ کررہی ہیں، خاتون نے اداکارہ سے ان کی اور والدین کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ ادکارہ سے رمضان کے روزے کے حوالے سے بھی سوال کیا۔جس پر اداکارہ نے بتایا کہ روزے اچھے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی چل رہا ہے، جس پر خاتون نے نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے ‘ میری زندگی ہے تو’ کی تعریف کی اور سوال پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی، آپ دعا کیجئے ، جس پر خاتون نے اچھے نصیب کی دعا کی۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے جہیز سے متعلق لب کشائی کی۔جویریہ سعود ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہی ہیں جہاں مختلف سیگمنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور علمائے اکرام سے شرکا سمیت عوام فون پر اپنے مسائل بھی دریافت کرتے ہے۔پروگرام میں جہیز اور حق مہر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر اداکار سعود نے مجھ سے کوئی جہیز نہیں لیا تھا۔
انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے بوٹس کی تیزی سے بڑھتی تعداد 2027 تک آن لائن انسانوں سے تجاوز کر جائے گی۔ایک کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کلاؤڈ فلیئر سی ای او میتھیو پرنس نے بتایا کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمینائی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کی مقبولیت کے نتیجے میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ویب ٹریفک میں بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔میتھیو پرنس کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر کون براؤز کر رہا ہے یا کیا کر رہا ہے اس میں انتہائی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ایک طویل عرصے سے انٹرنیٹ پر تقریباً 20 فی صد تک بوٹ ٹریفک تھا۔ گوگل سب سے بڑا تھا لیکن اس کے علاوہ ہیکرز، اسپیمرز اور دیگر مجرمان سمیت آن لائن بہت سی چیزیں موجود تھیں۔جنریٹو اے آئی کے عروج کے ساتھ ڈیٹا کی طلب انتہائی بڑھ گئی ہے۔ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں 2027 تک انٹرنیٹ پر بوٹس کا ٹریفک انسانوں کے ٹریفک سے بھی بڑھ جانے کی توقع ہے۔
اداکارہ انیقہ ذوالفقار کو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کشمیری چوڑیوں کی تلاش ہے۔حال ہی میں جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بھی کشمیری چوڑیاں خریدنی ہیں لیکن نہیں معلوم کہ کہاں سے ملیں گی۔انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست بھی کی انہیں تو وائرل چوڑیاں ڈھونڈنے میں ناکامی کا سامنا رہا لیکن اگر کوئی فین چاہے تو انہیں عید کا یہ تحفہ بھجوا سکتا ہے۔ انیقہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہاکہ ’اگر کسی کو ملیں تو پلیز مجھے بھی بھجوادیں‘ ۔اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بازار میں چوڑیوں کی قیمت پوچھی؟ انہوں نے کہا کہ ’کتنے کی مل رہی ہیں مجھے نہیں معلوم، لیکن آن لائن منگوالوں گی اگر کہیں ملیں تو‘۔اداکارہ کے مداح انٹرویو نشر ہونے کے بعد انہیں کشمیری چوڑیاں بھیجنے کیلئے سوشل میڈیا پر ان کا پتہ بھی پوچھ رہے ہیں۔اداکارہ انیقہ ذوالفقار جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’عشق میں تیرے صدقے‘ میں حور اور نور کے ڈبل رول میں نظر آرہی ہیں

عیدالفطر قریب آتے ہی فیشن کی دنیا میں ایک بار پھر نئی جدت اور انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سال جہاں روایتی ملبوسات کو جدید انداز میں ڈھالا جارہا ہے، وہیں کچھ نئے اور نمایاں ٹرینڈز بھی سامنے آئے ہیں جو خواتین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔سلک ڈریس اور آرگنزا دوپٹہ کٹ ورک ۔اس سیزن کا ایک خوبصورت ٹرینڈ سلک ڈریس کے ساتھ آرگنزا دوپٹہ کٹ ورک ہے، جس میں ہلکے اور نفیس سلک کے لباس کو باریک کٹ ورک والے آرگنزا دوپٹے کے ساتھ اسٹائل کیا جا رہا ہے۔ یہ امتزاج نہ صرف دیدہ زیب لگتا ہے بلکہ عید کی تقریبات کے لیے ایک نہایت خوبصورت اور نفیس لک فراہم کرتا ہے۔کفتان کا رجحان بھی نمایاں ہے، جو اپنی ڈھیلی اور آرام دہ ساخت کے باعث خاص طور پر دن کے وقت کےلیے بہترین انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔ ہلکی کڑھائی اور نرم کپڑوں کے ساتھ تیار کیے گئے کفتان اس سال سادگی اور اسٹائل کا حسین امتزاج پیش کر رہے ہیں۔فیشن میں ایک اور دلکش اضافہ کٹ دانہ ایمبرائیڈری ڈریس ہیں، جن پر باریک اور چمکدار کڑھائی کی جاتی ہے۔ یہ ڈریسز خاص طور پر شام کی تقریبات کے لیے موزوں ہیں اور ایک شاندار اور پرکشش انداز پیش کرتے ہیںنوجوانوں میں کوآرڈ سیٹس بھی خاصے مقبول ہو رہے ہیں، جن میں میچنگ شرٹ اور ٹراؤزر شامل ہوتے ہیں۔ یہ ملبوسات نہ صرف جدید نظر آتے ہیں بلکہ انہیں مختلف مواقع پر بار بار استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک عملی اور اسٹائلش انتخاب بن چکے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو عید الفطر کے احترام میں عارضی طور معطل کیا گیا ہے، تاہم ہمسایہ ملک کو ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دینا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مساجد، امام بارگاہیں، بازار اور معصوم بچے سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے لیکن اب ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کی فکر کرنی ہے۔وزیر مملکت نے واضح کیا کہ آپریشن صرف عید کے لیے رکا ہےلیکن یہ مستقل طورپر تب ہی ختم ہوگا جب افغانستان ان تمام شرائط کو پورا کرے گا جو پوری دنیا کا مطالبہ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ افغانستان نے دوحہ معاہدے میں وعدہ کیا تھا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، انہیں یہ وعدہ پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور ملٹری ٹو ملٹری سطح پر طویل بات چیت ہوتی رہی ہے، جس کے بعد پاکستان نے وہ قدم اٹھایا جس سے اب تک گریز کیا جا رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وہاں ہمارے 40 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور ہماری تیل کی ترسیل کا بڑا حصہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات واضح طور پر جھلک رہے ہیں۔سادہ مگر دلکش انداز میں سامنے آنے والی ان تصاویر میں فضا علی سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دکھائی دیں، جبکہ اعجاز خان سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ میں ملبوس تھے۔اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، اور اب انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج سے میں صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز خان‘ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔بعد ازاں فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر یہ بھی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی تھی، فضا علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ شادی تب ہی کریں گی جب انہیں کوئی ایسا شخص ملے جو ان کی بیٹی کو قبول کرے گا

اسرائیلی کے بقول ایف سولہ طیارہ ایرانی حملے میں محفوظ رہاایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی مرکزی فضائی حدود میں اسرائیل کے ایف سولہ لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی صبح تین بج کر پینتالیس منٹ پر کی گئی اور جدید فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران دو سو سے زائد دشمن فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں ڈرون کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ اس کا ایک لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں کارروائی کے دوران فضائی دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا لیکن پائلٹ نے بروقت خطرے کو محسوس کیا جس کے باعث طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس نے طے شدہ ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری مرکز نطنز کو نشانہ بنایا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سب کچھ کنٹرول میں ہے اور تابکار کا اخراج نہیں ہوا۔ادھر ایران نے کئی ہزار کلومیٹر دور امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ جسے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ اداکار سے ملاقات کیلیے ہزاروں مداح پہنچ گئے۔عید الفطر کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مداح ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے منت ہاؤس پہنچے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب رہے۔شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا روایتی انداز سے شکریہ ادا کیا۔کنگ خان اپنے گھر کی چھت پر آئے اور مشہور زمانہ اسٹائل کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔دبنگ خان کے آتے ہی عوام نے شور مچایا جس پر انہوں نے جواب میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑے اور سب کو پیار دیا۔دونوں اداکاروں کے گھر کے باہر عوام کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھے جبکہ سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔