بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بادشاہ نے ہریانوی زبان میں گانا ‘ٹٹیری’ ریلیز کیا تھا جس کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا۔
سخت عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنازع گانے پر معافی مانگی اور گانے کو تمام پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
تاہم اب لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھی بادشاہ کے گانے کیخلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے گلوکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے یہ دھمکی سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے دی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘اس کے سر پر گولی مارنا، بادشاہ آپ نے ہریانہ کی ثقافت کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے آپ کو 2024 میں آپ کے کلب میں ٹریلر دکھایا تھا اور اب اگلی بار آپ کو براہ راست سر پر گولی ماریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے 2024 میں چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا، 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا میرے کیریئر کے یادگار لمحات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہلخانہ اور مداحوں کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا میرے لیے خواب کی تعبیر تھا، میں نے ہمیشہ نڈر کرکٹ کھیلنے اور متحد ٹیم بنانے کی کوشش کی۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے میچ ونرز کو ابھرتے دیکھنا میرے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتماد اور حمایت ہمیشہ یاد رہے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی اور میں ہر ممکن طریقے سے کھیل کی خدمت کرتا رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا عازمین حج افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ حج 2026 کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کریں
یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی دو فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سوئس حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے غیرجانبداری کے قانون کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی تین دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ وہ جنگی کارروائی سے متعلق نہیں تھیں۔
سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی ہمدردی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ زخمیوں کی منتقلی اور دیگر غیر جنگی پروازیں بھی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کے تحت حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، پاسداران انقلاب کے مطابق سعودی عرب الخرج میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا جہاں ایف 35 اور ایف 16لڑاکا طیاروں کے تربیتی مراکز کونشانہ بنایا، پاسداران انقلاب نے بتایا کہ 51 واں حملہ شہید ابو القاسم بابائیان اور ان کی زوجہ کی یاد میں کیا گیا۔
ایران نے اسرائیل پر بھی میزائلوں کی بارش کر دی۔ اسرائیلی شہر ہولون میں میزائل گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عراق اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ممکنہ معاہدے کے لیے رابطہ کیا ہے، تاہم موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں اور اس وقت مذاکرات کے لیے حالات مناسب نہیں۔
لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کے باعث شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 826 ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 8 لاکھ 31 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
ایران نے خلیج میں کشیدگی کے باوجود بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جہازوں پر تقریباً 92 ہزار ٹن مائع گیس (ایل پی جی) لدی ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایران نے ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو بھی اسی راستے سے گزرنے کی اجازت دے چکا ہے۔
ترکیہ کے جہاز کو اجازت ملنے کے بعد فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے جہازوں کو خلیج سے محفوظ نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل و گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے
بنگلادیش کے خلاف میچ میں سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ کے بعد راولپنڈی ٹریفک پولیس کی پوسٹ سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ لیکن سبق آموز پیغام دیا، جس میں احتیاط اور ذاتی ذمے داری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
پوسٹ میں لکھا گیا: ’’سڑک ہو یا کھیل کا میدان، محفوظ رہنے کے لیے، دوسروں پر بھروسہ کم اور خود پر اعتماد زیادہ کریں!‘‘
سب سے اہم چیز آپ کی اپنی ذمے داری اور محتاط رویہ ہے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مزید لکھا کہ دوسروں پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے اپنے فیصلوں پر بھروسہ کریں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔
یہ پیغام ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی سبق آموز قرار دیا گیا، جس میں ٹریفک قوانین کی پابندی، اردگرد کی صورتحال پر نظر رکھنا اور اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینا شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہی رویہ نہ صرف آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کرکے توجہ حاصل کرنے والے حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کرکے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ چند سال پہلے انہوں نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکیم شہزاد اب تک مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی، کئی افراد نے کم عمر لڑکی سے شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
تاحال حکیم شہزاد کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
جے ڈی وینس سے سوال کیا گیا کہ کیا مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں؟ جس پر امریکی نائب صدر نے جواب دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے علم میں ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں۔
میڈیا سے بات کرتےہوئے جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران میں اسکول حملے کی تحقیقات جاری ہیں،امریکی صدربھی واقعے کی مکمل تحقیقات چاہتےہیں
ادھر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی مجتبیٰ خامنہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کارروائی میں نئے سپریم لیڈر کا چہرہ متاثرہوا اور حالیہ حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای منظرعام پر نہیں آئے۔دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی کہ سپریم لیڈرمعمولی زخمی ہیں مگردفتری امور انجام دے رہے ہیں
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی حیران کن دعوے کرتے ہوئے خطے کی صورتحال کو مزید سنجیدہ قرار دے دیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی موت کی خبریں محض افواہ بھی ہو سکتی ہیں جبکہ ایران اب تک امریکا کی شرائط ماننے کے لیے تیار نہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں تاہم اس بارے میں ابھی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرنے والے ممالک کو اس اہم سمندری راستے کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہوگی۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے اہم آئل ٹرمینل واقع خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ حملوں میں تباہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس جزیرے پر تفریح کے لیے شاید مزید حملے بھی کیے جا سکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاعی نظام کے لیے انتہائی اہم میزائل انٹرسیپٹرز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کئی ماہ سے اپنی محدود دفاعی صلاحیت کے بارے میں امریکا کو آگاہ کر رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے ہفتے کے روز امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ بیلسٹک میزائل روکنے کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہو گئی ہے، جس کے باعث اسرائیل کے دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔










