افغان سیاستدان احمد مسعود نے دہشتگردوں کے اڈوں کو بے نقاب کردیا،احمد مسعود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے حالات براہ راست افغان طالبان رجیم کے برے اعمال کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج افغانستان اپنےلوگوں کے لیے جہنم اور دہشتگرد گروہوں کےلیے جنت بنا ہوا ہے، افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج)ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65ڈالر کی کمی سے 5ہزار 106ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 500روپے کی کمی سے 5لاکھ 33ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 573روپے گھٹ کر 4لاکھ 57ہزار 271روپے کی سطح پر آگئی سونے کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کی کمی سے 8ہزار 894 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 31روپے کی کمی سے 7ہزار 625روپے کی سطح پر آگئی۔

امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے تیل کی ترسیل کے سب سے بڑی آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کردیا جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں جو گزشتہ کئی برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 115 سے 118 ڈالر فی بیرل کے درمیان فروخت ہوتا رہا ہے جو کہ چند ہی دنوں میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہے۔اس خوفناک صورت حال پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ تو معمولی اضافہ ہے تیل کی یہ بڑھتی قیمتیں امریکا اور دنیا کے امن و سلامتی کے سامنے بہت چھوٹی قیمت ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ مختصر مدت کے لیے ہے۔ ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کے بعد قیمتیں دوبارہ کم ہو جائیں گی۔

کراچی، اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں تین ماہ کے لیے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دے دی، نئی اشیا اور سرکاری گاڑیوں کی خریداری، سرکاری دوروں، سرکاری ضیافتوں پر پابندی ہوگی، سرکاری گاڑیوں کا پیٹرول آدھا کردیا گیا، وزرا و مشیران دو ماہ کی تنخواہ و الاؤنسز چھوڑ دیں گے، سرکاری افسران کی تنخواہوں میں دو دن کی کٹوتی ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت وزیراعظم نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دے دی، کیے گئے فیصلے تمام وزارتوں، محکموں، خود مختار اداروں، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں یکساں لاگو ہوں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیاں دو ماہ کے لیے گراوٴنڈ کی جائیں گی جب کہ جون 2026ء تک تمام قسم کی…
بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 2 ماہ کیلئے فیول بچت اقدامات نافذ کردیے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کے مطابق صوبائی کابینہ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر دو ماہ کے لئے فیول بچت اقدامات نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شفیع اللہ جان نے کہا کہ بچت اقدامات میں توسیع صورتحال کے تجزیے کے بعد ہوگی، سرکاری محکموں میں میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل (آنلائن) کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں 25 فیصد کمی کی منظوری دے دی۔ اس کٹوتی سے مجموعی کٹوتی 50 فیصد ہوگئی ہے، 25 فیصد کٹوتی کووڈ اقدامات کے وقت سے نافذ العمل ہے۔شفیع اللہ جان نے کہا کہ پولیس، ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فیول کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے، سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ فیول استعمال میں کمی لائی جا سکے، اس کے ساتھ ورچوئل کلاسز کو ترجیح دی جائے گی۔معاون خصوصی اطلاعات کے مطابق کابینہ نے وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر کے غیر ضروری استعمال میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری، غیر ضروری تقریبات اور سرکاری ڈنرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑی ایشان کشن کی اپنی گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔بھارت کے نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے جانے والی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے دوران ایک خوبصورت لمحہ دیکھنے کو ملا جب بھارتی کرکٹر ایشان کشن میدان میں اپنی مبینہ گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ نظر آئے۔اسٹار کرکٹر نے اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منایا جب کہ ادیتی اسٹیڈیم میں موجود اسٹینڈز سے ان کے ساتھ جشن میں شریک ہوئیں۔دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جس کے بعد مداح اس ماڈل کے بارے میں جاننے کے لیے تجسس میں پڑگئے جو اکثر ایشان کشن کے میچز میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔

پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔رجب بٹ اپنی متنازع شخصیت، مختلف قانونی معاملات اور سوشل میڈیا تنازعات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں ان کے اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری اختلافات بھی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا ایک اور سوشل میڈیا شخصیت کے ساتھ تعلق تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ جب ایمان حاملہ تھیں اور رجب بٹ ملک سے باہر تھے تو ان کا نام انفلوئنسر فاطمہ خان کے ساتھ جوڑا جانے لگا اور ان کے مبینہ تعلقات کی خبریں وائرل ہوگئیں۔ابتدائی طور پر رجب بٹ نے اس معاملے پر واضح طور پر زیادہ بات نہیں کی تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تعلق ان کی شادی سے پہلے ختم ہوچکا تھا۔ دوسری جانب کچھ عرصہ قبل ایمان فاطمہ کے بھائی نے بھی اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے مبینہ بے وفائی کا ذکر کیا تھا۔اب رجب بٹ نے خود ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس عمل پر عوامی طور پر معافی مانگی تھی اور ایمان فاطمہ نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھ نہیں پائے کہ ایمان نے انہیں کیوں معاف کیا، اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ معافی کے باوجود اہلیہ نے ان سے آئی فون 17 بھی لیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 148042کی سطح پر آگیا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کی وجہ سے مارکیٹ کو ہولڈ کردیا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کی وجہ سے کاروبار بھی عارضی طور پر معطل ہوگیا ہے۔انڈیکس ٹریڈنگ 9780 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 47 ہزار 715 پوائنٹس کی حد پر روک دی گئی ہے۔ کے ایس ای 30 انڈیکس ٹریڈنگ 3133 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 196 پر روک دی گئی۔مزید برآں کے ایس ای 30 انڈیکس ٹریڈنگ منفی 6.93 فیصد پر معطل ہوئی۔ اسٹاک ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا تھا جس کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ابھی ہنڈریڈ انڈیکس 11725 پوائنٹس کمی سے 145770 کی سطح پر آگیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 12343پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 10242پوائنٹس کی مندی ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 1لاکھ 47ہزار 253پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 1لاکھ 45ہزار 152پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ 100 انڈیکس میں 7.84 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا جو کہ اسٹاک مارکیٹ کی مندی کی بڑی وجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی موثر جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ افغان طالبان کی اس پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔افواج پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپوذ کو مکمل تباہ کر دیا۔ پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔