امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بعد انکے بیٹے کو نیا رہنما منتخب کر کے غلط فیصلہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایران نے یہ بہت بڑی غلطی کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس غلط فیصلے کے نتائج کیا ہوں گے تو انھوں نے جواب دیا کہ دیکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک کمزور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کی قیادت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کے تیل پر ممکنہ قبضے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کرسکتے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65ڈالر کی کمی سے 5ہزار 106ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 500روپے کی کمی سے 5لاکھ 33ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 573روپے گھٹ کر 4لاکھ 57ہزار 271روپے کی سطح پر آگئی سونے کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 37 روپے کی کمی سے 8ہزار 894 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 31روپے کی کمی سے 7ہزار 625روپے کی سطح پر آگئی۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے تیل کی ترسیل کے سب سے بڑی آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کردیا جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں جو گزشتہ کئی برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 115 سے 118 ڈالر فی بیرل کے درمیان فروخت ہوتا رہا ہے جو کہ چند ہی دنوں میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہے۔اس خوفناک صورت حال پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ تو معمولی اضافہ ہے تیل کی یہ بڑھتی قیمتیں امریکا اور دنیا کے امن و سلامتی کے سامنے بہت چھوٹی قیمت ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ مختصر مدت کے لیے ہے۔ ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے کے بعد قیمتیں دوبارہ کم ہو جائیں گی۔
کراچی، اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں تین ماہ کے لیے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑی ایشان کشن کی اپنی گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔بھارت کے نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے جانے والی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے دوران ایک خوبصورت لمحہ دیکھنے کو ملا جب بھارتی کرکٹر ایشان کشن میدان میں اپنی مبینہ گرل فرینڈ ادیتی ہنڈیا کے ساتھ نظر آئے۔اسٹار کرکٹر نے اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منایا جب کہ ادیتی اسٹیڈیم میں موجود اسٹینڈز سے ان کے ساتھ جشن میں شریک ہوئیں۔دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جس کے بعد مداح اس ماڈل کے بارے میں جاننے کے لیے تجسس میں پڑگئے جو اکثر ایشان کشن کے میچز میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔
پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔رجب بٹ اپنی متنازع شخصیت، مختلف قانونی معاملات اور سوشل میڈیا تنازعات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں ان کے اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری اختلافات بھی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ ایمان فاطمہ کے حاملہ ہونے کے دوران رجب بٹ کا ایک اور سوشل میڈیا شخصیت کے ساتھ تعلق تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ جب ایمان حاملہ تھیں اور رجب بٹ ملک سے باہر تھے تو ان کا نام انفلوئنسر فاطمہ خان کے ساتھ جوڑا جانے لگا اور ان کے مبینہ تعلقات کی خبریں وائرل ہوگئیں۔ابتدائی طور پر رجب بٹ نے اس معاملے پر واضح طور پر زیادہ بات نہیں کی تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تعلق ان کی شادی سے پہلے ختم ہوچکا تھا۔ دوسری جانب کچھ عرصہ قبل ایمان فاطمہ کے بھائی نے بھی اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے مبینہ بے وفائی کا ذکر کیا تھا۔اب رجب بٹ نے خود ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس عمل پر عوامی طور پر معافی مانگی تھی اور ایمان فاطمہ نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سمجھ نہیں پائے کہ ایمان نے انہیں کیوں معاف کیا، اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ معافی کے باوجود اہلیہ نے ان سے آئی فون 17 بھی لیا۔










