گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) سندر پچائی کی آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ ہونے والا ہے۔
امریکی حکومت کے پاس جمع کرائی گئی ریگولیٹری فائلنگ سے انکشاف ہوا ہےکہ آئندہ 3 برسوں میں الفابیٹ کی جانب سے سندر پچائی کو اربوں روپوں کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمپیشن میں جمع کرائی گئی فائلنگ کے مطابق اگلے 3 برسوں میں سندر پچائی کو 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (ایک کھرب 92 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کمپنی کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔
اس میں سے زیادہ تر معاوضہ کارکردگی سے منسلک ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ تنخواہ کے اس پیکج کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آئندہ 3 برسوں میں الفابیٹ کے نئے منصوبے کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

امریکی خفیہ اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کے باوجود ایران میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وسیع فوجی کارروائی بھی ایران کی موجودہ سیاسی اور فوجی قیادت کو ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ تجزیہ نیشنل انٹیلجنس کونسل کے سینئر ماہرین نے تیار کیا ہے، جو امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹس مرتب کرتے ہیں۔اخبار کے مطابق یہ رپورٹ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل بھی کر دیا جائے تو ایرانی مذہبی اور فوجی قیادت پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق فوری ردعمل دے گی۔اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی اپوزیشن کے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے امکانات بھی بہت کم ہیں اور ملک کے اندر اس وقت کوئی بڑی عوامی بغاوت یا حکومتی تقسیم نظر نہیں آتی۔ماہرین کے مطابق ایران کی مذہبی اور فوجی قیادت کا اب بھی ملک پر مضبوط کنٹرول ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی

ایران کی طاقتور مذہبی کونسل مجلسِ خبرگان کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جانشین کے انتخاب کے معاملے پر اکثریتی اتفاق رائے ہو چکا ہے۔مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ محمد مہدی میرباقری نے ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کو بتایا کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے کافی پیش رفت ہو چکی ہے، تاہم اس عمل میں ابھی کچھ رکاوٹیں باقی ہیں جنہیں دور کیا جا رہا ہے۔ایران کے آئین کے مطابق ملک کے سپریم لیڈر کا انتخاب 88 رکنی مجلس خبرگان کرتی ہے۔علی خامنہ ای جو تقریباً 37 سال تک ایران کے سپریم لیڈر رہے، وہ 28 فروری کو تہران میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ یہ حملہ اس جنگ کے آغاز میں ہوا جو اب مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک تک پھیل چکی ہے۔اس دوران اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر مجلس خبرگان کے ارکان نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد کرتے ہیں تو انہیں بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق مجلس خبرگان کے ایک اور رکن حجت الاسلام جعفری نے کہا ہے کہ ایرانی عوام جلد ہی اس فیصلے سے مطمئن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے رہنما کے انتخاب میں تاخیر سب کے لیے پریشان کن ہے لیکن موجودہ حالات میں احتیاط ضروری ہے۔مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ محسن حیدری آل کثیر نے بھی کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ارکان کا روایتی اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں، تاہم ایک امیدوار پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب خامنہ ای کی اس نصیحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ ایران کا سپریم لیڈر ایسا ہونا چاہیے جسے دشمن پسند نہ کرے بلکہ اس سے خوفزدہ ہو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے ممکنہ سپریم لیڈر کے طور پر قبول نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

وزیراعلی کےپی سہیل آفریدی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے پیٹرول کا ایٹم بم گرایا ہے، صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، وفاق صوبوں کو اعتماد میں لے، نہوں نے اعلان کیا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں، ہر رجسٹرڈ موٹرسائیکل استعمال کرنے والے کو 2200 روپے دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف مل سکے

چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ چین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ضروری ہے اور بڑی عالمی طاقتوں کو اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ریاض: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو براہِ راست جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی اور واضح کیا ہے کہ اگر مملکت یا اس کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ریاض خاموش نہیں بیٹھے گا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے تہران کو پیغام دیا ہے کہ ریاض اب بھی ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، تاہم مملکت کی سلامتی یا آئل تنصیبات پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک نے اب تک ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، لیکن اگر خطے میں حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو سعودی عرب امریکی افواج کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ اس کی کارروائیوں کا ہدف خلیجی ممالک نہیں بلکہ خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی اہداف ہیں۔ تہران نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جائے۔

پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل گروہ کی دراندازی کی کوشش کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ باڑ کاٹنے کی کوشش کرنے والے خوارج کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ کارروائی کے بعد دہشتگردوں سے 4 سے 5 تیار شدہ آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی منظم اور بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مذموم منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

بالی وڈ سپر اسٹار سیف علی خان نے اپنے بیٹے ابراہیم علی خان کو فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنانے کا پیغام دیا ہے۔
سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اقربا پروری (nepotism) کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
اداکار نے اقربا پروری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت لوگوں اور انجان، بدقسمت لوگوں کے درمیان بہت فرق ہوتا ہے، ان کی توجہ حاصل کرنے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں۔

ماریہ بی پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر اور کاروباری شخصیت ہیں جو ملک میں ایل جی بی ٹی کیو اور صیہونیت کے خلاف اپنے مؤقف کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ مہرب معز اعوان بھی ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا شخصیت ہیں جو اکثر ماریہ بی پر تنقیدی بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں ۔حال ہی میں مہرب معز اعوان نے الزام لگایا کہ ماریہ بی کے شوہر ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپ پر انہیں پیغامات بھیج کر ملاقات کی پیشکش کرتے تھے۔اس معاملے پر ماریہ بی نے مہرب معز کو سخت جواب دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دے دی۔ ماریہ بی نے کہا ’معیز ڈارلنگ، کیا آپ کو معلوم نہیں کہ سوشل میڈیا پر جعلی ایڈیٹس پوسٹ کرنا جرم ہے؟ ن کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ اس بات سے واقف ہیں، مگر اس شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ماضی میں خود اپنے بارے میں بھی جھوٹ بولا ہو۔انہوں نے کہا کہ ایسا شخص کچھ بھی کر سکتا ہے، پہلے یہ معاملہ صرف آپ اور میرے درمیان تھا، لیکن اب آپ نے میرے خاندان پر حملہ کیا ہے۔ماریہ بی کا کہنا تھا کہ دوسروں کی کردار کشی کرنا یا کیچڑ اچھالنا نام نہاد دیسی لبرلز کا پرانا طریقہ ہے تاکہ وہ اپنے مقصد سے توجہ ہٹا سکیں، لیکن اب میں خاموش نہیں رہوں گی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 171ڈالر کی سطح پر آگئی۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230روپے بڑھ کر 4لاکھ 62ہزار 844روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8ہزار 931 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 7ہزار 656روپے کی سطح پر آگئی۔