خلیجی جنگ کا آٹھواں روز ،امریکہ کا 43 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعوی

,

خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے دوران جنگ آٹھویں روز بھی شدت اختیار کرگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے تہران کے مختلف علاقوں پر وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے، جن کے بعد شہر میں سائرن گونجتے رہے اور سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ادھر امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ایران کے 43 بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا یا انہیں تباہ کردیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں جاری فوجی آپریشنز کے دوران کی گئیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے امریکی دعووں کی مکمل تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد خلیجی خطہ مزید عدم استحکام کی طرف بڑھ سکتا ہے

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *