ایک نئی طرز کی چائے کا نیا ٹرینڈ، ذہنی سکون اور بہتر نیند کا دعویٰ
دنیا بھر میں ایک نئی قسم کی چائے تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جسے ’’گابا چائے‘‘ کہا جاتا ہے، اور اس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتی ہے بلکہ نیند بہتر بنانے اور ہینگ اوور کے اثرات کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔گابا چائے دراصل عام چائے کی ایک خاص شکل ہے، جو گرین، بلیک یا اولونگ چائے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے، مگر اسے خاص بنانے والی چیز اس میں شامل گاما امینو بیوٹیرک ایسڈ (GABA) ہے۔ یہ ایک قدرتی نیوروٹرانسمیٹر ہے جو انسانی دماغ میں پایا جاتا ہے اور اعصابی نظام کو پرسکون رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ذہنی دباؤ کم کرنے، بے چینی گھٹانے اور نیند کو بہتر بنانے سے جوڑا جاتا ہے۔اس چائے کی تیاری عام طریقے سے مختلف ہوتی ہے۔ اسے ایک خاص این ایروبک فرمنٹیشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے، جہاں آکسیجن کے بغیر نائٹروجن کے ماحول میں چائے کے پتوں میں موجود گلوٹامک ایسڈ کو گابا میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ تکنیک سب سے پہلے 1984 میں جاپان میں متعارف کرائی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گابا چائے میں اس مادے کی مقدار عام چائے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے، جو اس کی افادیت کو بڑھاتی ہے




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!