Blog
مریم نواز کے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا اپوزیشن کا 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کے اخراجات پر وضاحت کا مطالبہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے مبینہ طور پر سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا۔
اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی وقاص مان نے تحریکِ التوا جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری طیارہ استعمال کیا گیا، جس پر تقریباً 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
تحریکِ التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری طیارے کے استعمال کی قانونی و انتظامی منظوری، اخراجات کی مکمل تفصیلات اور ادائیگی کے ذرائع سے متعلق وضاحت ایوان میں پیش کی جائے۔
اپوزیشن رکن نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو سرکاری وسائل کے استعمال کے معاملے پر ایوان میں بحث کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔