Sports

رضوان اور امام ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر، فٹنس ٹیسٹ نہ دینا وجہ بن گیا دونوں کرکٹرز کی ڈپارٹمنٹس کے پاس فٹنس رپورٹس موجود نہیں

لاہور: محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز نے اپنی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو لازمی فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے۔
پی سی بی کے قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ جمع کرانا ضروری ہے، تاہم دونوں کرکٹرز کی فٹنس رپورٹس ان کے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے پاس موجود نہیں۔
محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں اور ٹیم کا پہلا میچ اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈول ہے، جبکہ امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں اور ان کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف میدان میں اترے گی۔
دونوں کھلاڑیوں کو دورۂ انگلینڈ سے واپس بلایا گیا تھا اور ان سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *