Blog
نائن الیون کی 25ویں برسی، نیویارک میں 3 ہزار ڈرونز کا خراجِ عقیدت سیکیورٹی اداروں کا ہائی الرٹ، خطرہ برقرار رہنے کا خدشہ

نیویارک: نائن الیون حملوں کو 25 سال مکمل ہونے پر نیویارک میں متاثرین کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ فلک بوس عمارتوں کے گرد تقریباً 3 ہزار ڈرونز کی مدد سے شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا، جس نے سانحے کی یاد ایک بار پھر تازہ کردی۔
لائٹ شو میں آسمان پر جگمگاتی روشنیاں ان افراد کی یاد سے منسوب کی گئیں جنہوں نے 25 سال قبل ہونے والے حملوں میں جانیں گنوائیں۔ اس منظر نے نائن الیون کے سانحے سے جڑے غم اور یادوں کو ایک بار پھر اجاگر کردیا۔
دوسری جانب برسی کے موقع پر امریکی سیکیورٹی اداروں نے بھی ہائی الرٹ برقرار رکھا ہے۔ حکام کے مطابق 25 سال گزرنے کے باوجود دہشت گردی کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور مستقبل میں خطرات نئی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔
نائن الیون حملے آج بھی امریکی تاریخ کے ایک ایسے بڑے سانحے کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں جس کے اثرات نے عالمی سیاست اور سیکیورٹی کے منظرنامے کو نمایاں طور پر تبدیل کردیا۔