Pakistan

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبا کو نکالنے سے روکنے کا حکم طلبا کے امتحانات بھی منسوخ نہ کرنے کی ہدایت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو تعلیم سے نکالنے اور ان کے امتحانات منسوخ کرنے سے روک دیا ہے۔
جسٹس خالد اسحاق نے 30 سے زائد افغان طلبا کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ طلبا کئی سال سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس لیے انہیں تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جانا چاہی
عدالت نے کہا کہ کسی بھی میڈیکل کالج کو افغان طالب علم کو نکالنے یا اس کا پیپر منسوخ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ایم ڈی سی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بعض طلبا کے ویزے درست نہیں، تاہم عدالت نے طلبا کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپسی کا راستہ اختیار کرنے کی بات کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پی ایم ڈی سی کی ہدایات کے بعد مختلف میڈیکل کالجز سے افغان طلبا کو نکالا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *