Latest

خلا میں مکمل چاند کا نظارہ، حیران کر دینے والی تصویر آئی ایس ایس کے ایک خلا باز نے تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود ناسا کے ایک خلا باز نے اس نظارے کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔یہ تصویر 29 جولائی کو جاری کی گئی تھی جب جولائی کا مکمل چاند آسمان پر طلوع ہوا تھا۔اسے ناسا کے خلا باز انیل مینن نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔اس موقع پر زمین پر تو لوگوں نے مکمل چاند کو افق سے طلوع ہوتے اور پھر آسمان پر جگمگاتے ہوئے دیکھا، مگر آئی ایس ایس کے خلا بازوں کو بالکل مختلف نظارہ دیکھنے میں آیا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا کی تاریکی میں مکمل چاند کیسے جگمگا رہا ہے۔ناسا نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ‘آج ایک لمحے کے لیے اوپر دیکھیں اور قدرت کے ایک دائمی نظارے سے لطف اندوز ہوں، ایک مکمل چاند خوبصورت، جانا پہچانا اور ہمیشہ متاثر کرنے والا ہوتا ہے، چاند نے کبھی اپنی حیران کر دینے والی صلاحیت کو نہیں کھویا۔

Pakistan

ن لیگ کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے: بلاول آزاد کشمیر الیکشن صاف شفاف نہیں، دھاندلی زدہ تھے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ن لیگ کے دوستوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صاف اور شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، اس سب کے باوجود عوام نے پیپلزپارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔بلاول بھٹو نےکہا میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا، پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور نہ ہی میدان چھوڑتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی کہا تھا کہ 2024 انتخابات کی دھاندلی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں دہرایا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت کی یہ فارم 47 پلس کارروائی ہے، پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ تھا

Pakistan

چہلم حضرت امام حسینؓ ،ملک بھر میں آج جلوس نکالے جائیں گے پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور پیپلز چورنگی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن اور نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔ شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل کے ذریعے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری جی 6میں ختم ہو گیا۔ پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں امام حسین کے چہلم کامرکزی جلوس صبح حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمدہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا ۔شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری کےعلاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہےگی۔حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ،جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے

Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پیٹرول 4 روپےجبکہ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 4 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کی کمی کی ہے۔حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 95 پیسے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 389 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک ہوگا۔

Pakistan

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی، خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کم ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل ہوگئیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کم ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری ہے، جس کے بعد ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔توانائی کے شعبے سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ صرف ذخائر ہی نہیں بلکہ جغرافیائی سیاسی حالات، سپلائی اور طلب، اوپیک پلس کی پالیسیوں اور عالمی معیشت کی رفتار سے بھی متاثر ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں سرمایہ کار امریکا کے تیل کے ذخائر، اوپیک پلس کے فیصلوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے، کیونکہ یہی عوامل عالمی تیل کی قیمتوں کا رخ متعین کریں گے

World

: ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ، معاہدہ نہ کیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے : خلیجی ممالک کی درخواست پر فوجی کارروائی مؤخر، سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ ٹرمپ کے مطابق خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی مؤخر کی گئی تاکہ سفارت کاری کو ایک اور موقع دیا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ کئی ممالک نے ایران کو آخری موقع دینے کی درخواست کی، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیزی سے آگے بڑھیں گے، جبکہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کو ممکنہ معاہدے کا حصہ قرار دیا۔ دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات امریکا کے بجائے عمان کے ذریعے ہو رہے ہیں۔

World

: ایران کا مسلم ممالک سے سیکیورٹی اتحاد کا مطالبہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی افواج کو شامل کرنے کی تجویز : ایران نے نیٹو طرز کے مسلم ممالک پر مشتمل سیکیورٹی اتحاد کی تجویز پیش کردی۔ ایرانی قائم مقام وزیر دفاع کے مطابق ایران، ترکی، پاکستان، سعودی عرب، مصر اور دیگر اسلامی ممالک پر مشتمل مشترکہ دفاعی نظام خطے کے امن و استحکام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی کے لیے بیرونی طاقتوں کے بجائے خطے کے ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ تجویز میں بیرونی مداخلت کم کرنے اور مشترکہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔