Blog
عالمی اعزاز اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کو عالمی ایوارڈ مل گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی تقریب کے دوران یواین ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔ یہ اعزاز پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو دیا گیا، جسے مریم نواز شریف نے اس منصوبے کے تحت گھر بنانے والے شہریوں کے نام کردیا۔
دنیا بھر سے صرف پانچ منتخب ممالک اور شخصیات کو یہ ایوارڈ دیا گیا، جن میں میانمار، برازیل، تیونس اور لندن کے میئر صادق خان بھی شامل ہیں۔ ایوارڈ کی تقریب مسقط کے تاریخی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔