حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔،اپنے ایک بیان میں مارنوس لبوشین نے حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بےتاب ہوں۔مارنوس لبوشین نے مزید کہا کہ حیدرآباد ٹیم کو جوائن کرنے کا منتظر ہوں، حیدرآباد کے فینز آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے تو ہوجائے ہوجمالو کا نعرہ بھی لگایا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل کے نئے سیزن کا آفیشل اینتھم چاند رات پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
آبنائے ہرمز میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات
امریکا نے آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال کرنے کیلئے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات کردیے,امریکا نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک مرحلہ وار فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے تحت کم بلندی پر پرواز کرنے والے اے-10 وار تھوگ طیارے اور اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکی طیارے ایران کے جنوبی ساحل کے قریب تیز رفتار کشتیوں اور ڈرونز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد ان بارودی سرنگوں، مسلح کشتیوں اور کروز میزائلوں کو ختم کرنا ہے جن کی وجہ سے مارچ کے آغاز سے آبنائے ہرمز بند ہے۔امریکی حکام کے مطابق اگر یہ آپریشن کامیاب ہوتا ہے تو امریکی جنگی بحری جہاز خلیج میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔ یہ گزرگاہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل برآمدات کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی بندش کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں جو بعد میں تقریباً 108 ڈالر پر آگئیں۔
پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے عید کی مناسبت سے اپنی تصویر بھی شیئر کی جو بظاہر عربی جبہ دکھائی دے رہا ہے۔اپنی پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا ’سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ آپ کا یہ دن اپنے خاندان والوں اور پیاروں کے ساتھ بہت خاص ہوگا۔سعودی فٹبالر کلب النصر سے وابستہ اسٹار فٹبالر نے آخر میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عیدالفطر کے موقع پر کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر نے آج ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔کور کمانڈر پشاور کی جانب سے استقبال کے بعد فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کر کے ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔بعد ازاں جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر عسکری کامیابیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہیں۔فیلڈ مارشل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سرحد پار سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔
دنیا بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن فلسطینیوں کیلئے یہ عید ظلم و ستم کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔خصوصی طور پر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے یہ عید بالکل مختلف اور بہت مشکل حالات میں گزر رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوکر خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔کئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں، اس لیے عید کا دن، اُن کیلئے کسی غم سے کم نہیں۔ لاکھوں لوگوں نے کیمپوں میں رہتے ہوئے عید کا دن گزارا۔ لوگ اپنے خیموں کو سادہ سجاوٹ سے عید جیسا ماحول دینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔بچے محدود وسائل کے باوجود کھیلتے رہے تاکہ کچھ خوشی کا احساس ہو۔ فلسطینیوں نے کھلے میدانوں یا عارضی جگہوں پر نمازِ عید ادا کی کیونکہ مساجد تباہی کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے عید اب صرف تہوار نہیں بلکہ صبر اور امید کی علامت بن چکا ہے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے عیدالفطر کی نماز ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کی۔ نماز کے بعد پولیس افسران و جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ عید کے بڑے کھانے میں بھی شرکت کی۔بعد ازاں سی سی پی او نے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ اور ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے ہمراہ ریڈ زون سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس، ٹریفک اور پاک آرمی کے جوانوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ عوامی مقامات پر شہریوں سے بھی ملاقات کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر اپنے گھروں سے دور رہ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پشاور پولیس عوام کی خدمت، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت پُرعزم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواجِ پاکستان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری جیسی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جبکہ مسلح افواج کے لیے عید کی اصل روح مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت میں پوشیدہ ہے جہاں جوان اپنے اہلِ خانہ سے دور رہ کر ملک کے امن و استحکام کو یقینی بناتے ہیں۔افواج پاکستان کی جانب سے ملک کی حفاظت پر مامور بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو بھی سراہا گیا۔ عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ عید پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور برکتوں کا باعث بنے










