کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا آج شاندار آغاز ہو گا ۔افتتاحی تقریب اور پہلا میچ Gaddafi Stadium لاہور میں کھیلا جا ے گا۔
پی ایس ایل کے اس سیزن کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں، جس سے مقابلہ مزید سخت اور دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔ ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا جبکہ فائنل بھی لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے میچز کی براہ راست نشریات ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اس بار نئے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شمولیت لیگ کو مزید سنسنی خیز بنائے گی، جبکہ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے میچز کی براہِ راست نشریات ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں

بارشوں کا خوشگوار موسم اپنے ساتھ مختلف بیماریاں کا خدشہ بھی ساتھ لاتا ہے۔ برسات کے دوران فضا میں نمی بڑھنے سے جراثیم، بیکٹیریا اور وائرس کے پھیلنے کے لیے سازگار ماحول بن جاتا ہے، جس کے باعث ہر عمر کے افراد مختلف انفیکشنز کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہو جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق بارشوں کے موسم میں مچھروں کی افزائش میں تیزی آتی ہے، جس کے باعث ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماری مادہ ایڈیز مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے، جو عموماً دن کے اوقات میں متحرک ہوتا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں میں تیز بخار، جسم میں درد اور پلیٹ لیٹس کی کمی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، جو بعض اوقات سنگین صورت اختیار کر سکتی ہیں۔چکن گونیا بھی برسات کے موسم میں پھیلنے والی ایک متعدی بیماری ہے، جس کا باعث بھی مچھر بنتے ہیں۔ یہ مچھر عموماً کولرز، گملوں اور پانی جمع ہونے والی جگہوں پر افزائش پاتے ہیں۔ اس بیماری میں شدید جوڑوں کا درد، بخار، تھکن اور سردی لگنے جیسی علامات سامنے آتی ہیں، جو مریض کو کافی متاثر کر سکتی ہیںبارشوں کے ساتھ ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی کھڑا رہتا ہے یا سیلابی صورتحال پیدا ہو جائے۔ ملیریا کی علامات میں تیز بخار، کپکپی، پسینہ آنا اور خون کی کمی شامل ہیں، جو فوری توجہ کی متقاضی ہوتی ہیں

ایران کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ دوست ممالک نے امریکی تجاویز بھجوائی ہیں، تاہم یہ کوئی مذاکرات یا گفت و شنید نہیں ہے۔
بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ ایران کے رہنما یہ تسلیم کرنے سے ’ڈرتے‘ ہیں کہ وہ بات چیت کر رہے ہیں۔
اس دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1٫6 فیصد اضافے کے ساتھ 103٫85 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 91.61 ڈالر پر کی سطح پر ہے
تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کے ہنی مون کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا اپنی سادہ مگر یادگار شادی کے ہفتوں بعد بھی خبروں میں ہیں اور اور اس بار وجہ ان کی تصاویر یا تقریبات نہیں بلکہ پردے کے پیچھے کی کہانی ہے۔ادی کی پُرشور تقریبات کے بعد نو بیاہتا جوڑا رشْمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا اب تھائی لینڈ میں پرسکون انداز میں اپنا ہنی مون انجوائے کر رہے ہیں۔بھارتی ریاست راجھستان کے ادے پور میں 26 فروری کو شاندار مگر نجی نوعیت کی شادی اور حیدرآباد میں ریسپشن کے بعد، یہ جوڑا تھائی لینڈ روانہ ہوا جہاں انہوں نے ہجوم اور میڈیا کی توجہ سے دور ایک پُرسکون ماحول کا انتخاب کیا۔پس منظر میں درخت اور روشن دھوپ ایک پرسکون منظر پیش کر رہے ہیں، جو ان کی شادی کی بڑی تقریبات سے بالکل مختلف ہے۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور شادی کے بعد ان کی نجی زندگی کی پہلی جھلک سمجھی جا رہی ہے۔
کولمبین گلوکارہ شکیرا کا یکم اپریل کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں شیڈول کنسرٹ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکیرا نے اپنے ورلڈ ٹور کے تحت دوحا کے اسٹیڈیم 974 میں ایک خصوصی شو کرنا تھا تاہم اب اس کنسرٹ سے متعلق تفصیلات آفیشل ویب سائٹ سے ہٹادی گئی ہیں۔ حالانکہ اس کنسرٹ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے اور ٹکٹنگ پیج پر بھی اب ایرر دکھائی دے رہا ہے اور منتظمین کی جانب سے اگلی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل، گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ بحرین ریجن میں ڈرون سرگرمیوں کے باعث ایمازون ویب سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
’وزٹ قطر‘ کی ویب سائٹ پر اب اس کنسرٹ کی تاریخ ’ٹی بی ایچ‘ یعنی بعد میں اعلان کے لیے درج کر دی گئی ہے۔ ادھرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والا کنسرٹ جہاں شکیرا نے 4 اپریل کو پرفارم کرنا تھا، وہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جب کہ ٹکٹ فراہم کرنے والے پلیٹ فارم نے اس کی وجہ واضح نہیں کی۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب 28 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی۔
افغان فنکاروں کی جانب سے پاکستان میں ویزے اور قیام کے لیے دائر کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے فنکاروں کو وزرات داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 109 افغان فنکاروں نے پاکستان میں قیام کے لیے درخواست دی ہے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق افغانستان میں اس وقت جو حالات ہیں وہاں پر موسیقی کاروں کو جان کا خطرہ ہے۔ فنکار اس وجہ سے افغانستان واپس نہیں جا سکتے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
بلوچستان میں بارش سے مختلف علاقوں میں تباہی، مختلف علاقوں میں مکانات زمین بوس ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق بارش کےدوران حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تربت بلیدہ روڈ کو کھول دیا گیا،رودبن کے مقام پر رابطہ پل جزوی متاثر،تمپ، ہوشاب اور بلیدہ میں بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب آج کراچی میں ایک بارپھر تیزہوائیں چلےگی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کردی گئی ہےجس کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر ہو جائے گا
ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم ضیغم کاکہنا ہےکہ 25 سے 29 مارچ کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان، ہے، کراچی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ایران کی فوجی قیادت نے امریکی صدر ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراھیم زلفغاری نے ایک بیان میں امریکا کو سخت پیغام دیا۔
ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق زلفغاری نے امریکی دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ وہ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دیا جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کی مرضی پوری نہیں ہوتی، نہ تو تیل کی قیمتیں سابق سطح پر واپس آئیں گی اور نہ ہی خطے میں پہلے جیسا نظام بحال ہوگا۔
انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کا خیال مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔
زلفغاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کا مؤقف شروع سے واضح ہے اور آئندہ بھی رہے گا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم جیسے لوگ تم جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، نہ اب اور نہ ہی آئندہ کبھی۔‘
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے متضاد دعوے گردش کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
پاکستان اور برطانیہ میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن رواں ماہ بحال ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے ہفتہ وار تین اور لاہور سے ایک پرواز آپریٹ ہوگی۔ پی آئی اے لندن کے فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔پی آئی اے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی، چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائے گی۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر ہفتہ وار چار پروازیں لندن کے لیے آپریٹ کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا رشتہ ہے، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے۔ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔واضح رہے کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔
لندن کے لئے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔خطے کی کشیدہ صورتحال؛اسحاق ڈار کے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر بات چیت ہوئی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں حکومتی وزراء کا وفد بھی شریک ہوا۔