پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادگی اور نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔
اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات واضح طور پر جھلک رہے ہیں۔
سادہ مگر دلکش انداز میں سامنے آنے والی ان تصاویر میں فضا علی سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دکھائی دیں، جبکہ اعجاز خان سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ میں ملبوس تھے۔
اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ 41 برس کی عمر میں اللہ نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، اور اب انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں جو رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، وہ دراصل اس تنازع کا نتیجہ ہیں جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس صورتحال کا مورد الزام ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے۔
عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی اسی مؤقف کو دہرایا گیا اور کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطرناک حالات کے براہِ راست ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھولا نہ گیا تو سخت ردعمل سامنے آسکتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز اسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو انکی رضامندی سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا گیا
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن انکی رضامندی سے لگایا گیا، آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا، معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو تسلی بخش قراردے دیا
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگانے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ بانی کو 24 فروری کو بھی اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا تھا کہ ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جس کے نتائج نارمل آئے۔
اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، تاہم اس سال تقریبات سادگی تک محدود ہیں۔ دن کا آغاز لاہور اور پشاور میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ جوانوں کی جانب سے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
اس سال یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے۔ پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ صرف پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی
اس موقع پر صدر اور وزیراعظم نے قوم کو اتحاد و یک جہتی اور ترقی کے عزم کا پیغام دیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی کانسیپٹ کوانٹم بیٹری کو تیار کیا ہے۔کوانٹم بیٹریز کا تصور 2013 میں سامنے آیا تھا جب یہ خیال پیش کیا گیا کہ کوانٹم مشینیں توانائی کو ذخیرہ کرسکتی ہیں اور روایتی بیٹریز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔اب محققین نے ایک پروٹوٹائپ کوانٹم یٹری تیار کی ہے جو ایک لیزر کے ذریعے وائرلیس چارج ہوتی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ مکمل فعال کوانٹم بیٹریز کی جانب سے اہم پیشرفت ہے۔آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کے محققین نے اسے تیار کیا اور محقق ڈاکٹر جیمز کواش نے بتایا کہ یہ دنیا کی پہلی پروٹوٹائپ کوانٹم بیٹری ہے، جسے آپ چارج کرسکتے ہیں، توانائی ذخیرہ کرسکتے ہیں اور ڈس چارج کرسکتے ہیں۔روایتی بیٹریز کا حجم جتنا زیادہ ہوتا ہے، انہیں چارج ہونے میں اتنا زیادہ وقت لگتا ہے، جبکہ کوانٹم بیٹری فوری چارج ہوسکتی ہے۔محققین کے مطابق آپ کے موبائل فون کو چارج ہونے میں 30 منٹ لگتے ہیں جبکہ الیکٹرک گاڑی پوری رات چارج ہوتی ہے جبکہ کوانٹم بیٹریز کو آپ کو منٹوں میں چارج کرسکیں گے اور اس لیے یہ زیادہ مؤثر ثابت ہوں گی۔

کراچی: پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی خاتون مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو وائرل ہوگئیسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک خاتون مداح کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ایک ویڈیو کال ہے جس میں اداکارہ اپنی مداح سے گپ شپ کررہی ہیں، خاتون نے اداکارہ سے ان کی اور والدین کی خیریت بھی دریافت کی جبکہ ادکارہ سے رمضان کے روزے کے حوالے سے بھی سوال کیا۔جس پر اداکارہ نے بتایا کہ روزے اچھے جا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کام بھی چل رہا ہے، جس پر خاتون نے نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے ‘ میری زندگی ہے تو’ کی تعریف کی اور سوال پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی، آپ دعا کیجئے ، جس پر خاتون نے اچھے نصیب کی دعا کی۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے جہیز سے متعلق لب کشائی کی۔جویریہ سعود ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہی ہیں جہاں مختلف سیگمنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور علمائے اکرام سے شرکا سمیت عوام فون پر اپنے مسائل بھی دریافت کرتے ہے۔پروگرام میں جہیز اور حق مہر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر اداکار سعود نے مجھ سے کوئی جہیز نہیں لیا تھا۔
انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے بوٹس کی تیزی سے بڑھتی تعداد 2027 تک آن لائن انسانوں سے تجاوز کر جائے گی۔ایک کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کلاؤڈ فلیئر سی ای او میتھیو پرنس نے بتایا کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمینائی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کی مقبولیت کے نتیجے میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ویب ٹریفک میں بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔میتھیو پرنس کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر کون براؤز کر رہا ہے یا کیا کر رہا ہے اس میں انتہائی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ایک طویل عرصے سے انٹرنیٹ پر تقریباً 20 فی صد تک بوٹ ٹریفک تھا۔ گوگل سب سے بڑا تھا لیکن اس کے علاوہ ہیکرز، اسپیمرز اور دیگر مجرمان سمیت آن لائن بہت سی چیزیں موجود تھیں۔جنریٹو اے آئی کے عروج کے ساتھ ڈیٹا کی طلب انتہائی بڑھ گئی ہے۔ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں 2027 تک انٹرنیٹ پر بوٹس کا ٹریفک انسانوں کے ٹریفک سے بھی بڑھ جانے کی توقع ہے۔
اداکارہ انیقہ ذوالفقار کو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کشمیری چوڑیوں کی تلاش ہے۔حال ہی میں جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بھی کشمیری چوڑیاں خریدنی ہیں لیکن نہیں معلوم کہ کہاں سے ملیں گی۔انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست بھی کی انہیں تو وائرل چوڑیاں ڈھونڈنے میں ناکامی کا سامنا رہا لیکن اگر کوئی فین چاہے تو انہیں عید کا یہ تحفہ بھجوا سکتا ہے۔ انیقہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہاکہ ’اگر کسی کو ملیں تو پلیز مجھے بھی بھجوادیں‘ ۔اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بازار میں چوڑیوں کی قیمت پوچھی؟ انہوں نے کہا کہ ’کتنے کی مل رہی ہیں مجھے نہیں معلوم، لیکن آن لائن منگوالوں گی اگر کہیں ملیں تو‘۔اداکارہ کے مداح انٹرویو نشر ہونے کے بعد انہیں کشمیری چوڑیاں بھیجنے کیلئے سوشل میڈیا پر ان کا پتہ بھی پوچھ رہے ہیں۔اداکارہ انیقہ ذوالفقار جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’عشق میں تیرے صدقے‘ میں حور اور نور کے ڈبل رول میں نظر آرہی ہیں