بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کی تعریف بھی کی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں مشاورت کے اس عمل کو حتمی مرحلے تک پہنچا دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 25 فروری سے 11 مارچ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مختلف معاشی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی مالیاتی ادارے نے اصلاحاتی اقدامات اور ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کی پیش رفت کو قابلِ تعریف قرار دیا اور بتایا کہ فی الحال 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمتیں ایشیا میں جمعرات کے روز نو فیصد بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔
امریکی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت 9 فیصد بڑھ کر 95.27 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔
ایران کے ساتھ اسرائیل امریکہ جنگ کے آغاز کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور برطانیہ سمیت درجنوں ممالک نے ہنگامی ذخائر کی ریکارڈ مقدار جاری کرنے کا اعلان کیا، تاہم اس اقدام کے باوجود آئل کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔
یاد رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے خلاف دھمکیاں جاری رکھی ہیں، جو دنیا کے پانچویں حصے کے تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔
واضح رہے کہ تیل کی قیمتیں اس ہفتے کے آغاز میں 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں اور اس کے بعد سے مسلسل شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے قریب خلیجی پانیوں میں کم از کم چھ جہازوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو آئل ٹینکروں میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ایک غیر ملکی عملے کے رکن کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
رپورٹس کے مطابق نشانہ بننے والے جہازوں میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے تلے چلنے والے آئل ٹینکر ’سیف سی وشنو‘ اور ’زیفیروز‘ شامل ہیں، جو عراق سے ایندھن لے کر روانہ ہوئے تھے۔ عراقی بندرگاہ حکام کے مطابق حملے کے بعد دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے متعدد عملے کے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملک کے آئل ٹرمینلز کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، تاہم تجارتی بندرگاہیں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ حملوں میں دھماکہ خیز مواد سے لیس بغیر عملے کی کشتیوں اور سمندری بارودی سرنگوں کا استعمال کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
اسی دوران مختلف ممالک کے کئی جہازوں پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ تھائی لینڈ کے کارگو جہازکو دو نامعلوم میزائل نما اشیاء نے نشانہ بنایا جس سے جہاز کے انجن روم میں آگ لگ گئی جبکہ تین عملے کے ارکان لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔
اسی طرح جاپانی کمپنی کے کنٹینر جہاز ’ون مجیسٹی‘ اور ایک اور بحری جہاز ’اسٹار گینتھ‘ کو بھی نامعلوم پروجیکٹائل سے نقصان پہنچا، تاہم ان کے عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق عالمی شپنگ کمپنیوں کی درخواستوں کے باوجود امریکی نیوی نے ابھی تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو فوجی سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے

نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا پہلا آڈیو بیان جاری کردیا جس میں انھوں نے امریکا کو سخت پیغام دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس اہم بحری گزرگاہ کو بند رکھا جانا چاہیے۔ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گےان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے ہر اُس شخص کے خون کا حساب لے گا جو حالیہ جنگ اور حملوں میں شہید ہوا ہے۔ اپنے شہداء کے خون کے بدلے کے حق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے عزم پر قائم ہے اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔ قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گا۔امریکی فوجی اڈوں کے بند ہونے تک حملے جاری رکھیں گےآیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں ورنہ ایران حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں میری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں اور وہ قوم کی حمایت کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ مجھے قوم کی بہتر رہنمائی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہےمجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایرانی عوام ایک عظیم اور متحد قوم ہیں۔ اگر عوام کی حمایت نہ ہو تو کسی بھی رہنما کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔انھوں نے مزید کہا کہ دشمن ایران اور اس کے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ایرانی قوم اتحاد کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔ایران کا نشانہ عوام نہیں امریکی فوجی اڈے ہیں اپنے پیغام میں انھوں نے مزید کہا کہ ایران کسی عام شہری یا ملک کو نشانہ نہیں بنا رہا بلکہ صرف فوجی اڈوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن چاہتا ہے تاہم اپنے دفاع اور شہداء کے خون کا بدلہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

شاندار آواز کی مالک شریا گوشھال کو 41 واں جنم دن مبارک
ان کے روح کو چھو لینے والے گیت اور لازوال دھنیں دنیا بھر میں لاکھوں دل جیت چکی ہیں۔

سپارکو نے ماہ شوّال (عید الفطر) کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے۔سپارکو کے مطابق شوال 1447ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6:23 بجے پیدا ہوگا اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینوں کے آغاز اور چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

جیسی کرنی ویسی بھرنی؛ نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئےاسرائیل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی قانونی رائے مکمل کرنے کے بعد اسے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو بھیج دی۔یہ دستاویز وزیرِ انصاف کی ہدایت پر وزیرِ ثقافت و ورثہ کو دی گئی ہے جو صدارتی دفتر تک باضابطہ کارروائی مکمل کریں گے۔رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی معافی کی درخواست قانونی تقاضوں پر پوری نہیں اترتی اس لیے معافی دینا مشکل ہوگا۔خیال ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ابھی زیرِ سماعت ہے اور انہیں ابھی تک کسی جرم میں سزا نہیں سنائی گئی۔علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی معافی کی درخواست میں نہ تو جرم کا اعتراف کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار کیا ہے جو قبل از وقت معافی کے لیے اہم شرط سمجھی جاتی ہے۔اسرائیل کی ہائی کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ کسی شخص کو سزا سے پہلے بھی معافی دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ درخواست گزار اپنے جرم کا اعتراف کرے۔ادھر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی صدر پر نیتن یاہو کو معافی دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میڈیل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی۔ بانی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت کے سامنے پیش جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی عدالت میں موجود ہیں۔سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی دائیں آنکھ کی بینائی کے مرض کی شکایت کر رہے ہیں، جیل ڈاکٹروں نے معاملہ نارمل لیا، بینائی تقریباً ختم ہونے پر پمز منتقل کیا گیا اور اس دوران فیملی وکلا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ پہلے کھوسہ صاحب کو بات کرنے دیں جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو میڈیکل رپورٹس اور فیصلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔سردار لطیف کھوسہ نے جیل رولز اور سابق فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی کی صحت اور زندگی پر تشویش ہے اور فوری کیئر ضروری ہے۔ عدالت نے فریقین کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔جسٹس ارباب محمد طاہ نے پوچھا کہ وہاں ان (نواز شریف) کو کس کیس میں ریلیف ملا تھا؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے جواب دیا کہ وہ رٹ پٹیشن تھی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، اگر قیدی مطمئن نہ ہو تو کیا ہو گا، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ میڈیکل آفیسر کا مطمئن ہونا ضروری ہے، قیدی کا نہیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ علاج تو کروا رہے ہیں، اب چیک اپ شفا میں ہو جائے، ذاتی معالجین کو رسائی دے دیں، علاج ہو رہا حکومت تسلیم کر رہی ہے، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین رٹنا اسپیشلسٹ ہیں۔علیمہ خانم نے کہا کہ یہ سچ بھی نہیں بولتے، سارا دن جھوٹ بولتے رہتے ہیں،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا آپ ڈاکٹر ندیم قریشی کو کہیں کہ وہ ان کے ڈاکٹرز کو بتا دیں کہ یہ ہو رہا ہے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا اور جیل رولز کے مطابق فیملی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی فوج کے تین اہم اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں الادائری ہیلی کاپٹر ایئر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔پاسداران انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین میں بھی ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔تاحال کویت اور بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے پاسداران انقلاب کے ان تازہ حملوں کے بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے کہ فروری کے آخر سے اسرائیل اور امریکا نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔ پہلی ہی دن ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ایران کے وزیر دفاع، آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی سمیت اعلیٰ حکام ان حملوں میں شہید ہوچکے ہیں

افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک افواج کا افغانستان میں آپریشن غضب للحق جاری ہے، ژوب میں دہشت گرد چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، آپریشن میں تاحال ہلاکتوں کی تعداد 641 ہوگئی، 855 زخمی اور 243 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی سے بزدل افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طاقتور جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں۔آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔آپریشن کے حوالے سے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق آج شام چار بجے تک مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 641 ہوگئی جب کہ 855 سے زائد زخمی ہیں۔آپریشن کے دوران اب تک 243 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں، 42 پوسٹیں قبضے میں لے کر تباہ کی گئیں، 219 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ ہوچکی ہیں، افغانستان میں 65 دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔