برطانوی اخبار کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث کلبز کو مکمل تعداد میں گیندیں فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیموں کو ابتدائی طور پر صرف 50 فیصد گیندیں دی جا رہی ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق انگلینڈ میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیوک کی گیند استعمال کی جاتی ہے، ہر سیزن میں تقریباً 4 سے 5 ہزار گیندیں تیار کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں نیا کرکٹ سیزن 3 اپریل سے شروع ہوگا۔

خطے میں جنگی ماحول کے باوجود کرکٹ کا میلہ بروقت سجے گا، پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ شیڈول شیئر کر لیا جس کے مطابق 24 اور 25 مارچ کو پلیئرز تیاریاں جانچیں گے۔

آسٹریلینز سمیت اب تک کسی غیر ملکی کھلاڑی نے اپنی فرنچائز یا بورڈ کو عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کیا، حکام سب ہی کی آمد کے منتظر ہیں، تاحال پشاور کا واحد میچ بھی ’’آن‘‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی مقابلہ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان ہوگا، ان دنوں مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فلائٹس کا شیڈول درہم برہم ہو چکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت سے ٹیموں کو وطن واپسی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، حالات کی وجہ سے پی ایس ایل میں تاخیر کے خدشات بھی سامنے آئے، البتہ پی سی بی حکام کے مطابق انعقاد وقت پر ہوگا۔

گزشتہ روز تمام ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ کا شیڈول بھی شیئر کر لیا گیا جس کے مطابق 24 اور 25 مارچ کو پریکٹس سیشنز کا انعقاد ہوگا۔ 2، 2 ٹیمیں ایک وقت میں اپنی تیاریاں جانچیں گی۔

فخر زمان نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالرؤف کے تبصرے پر ردعمل دیا ہے۔
فخر زمان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالروف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔
پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کا دی ہنڈرڈ لیگ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں معاہدہ بھارتی میڈیا کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی چبھنے لگا۔
بھارتی میڈیا کی تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا تعصب بھی کھل کر سامنے آگیا ہے۔
بھارتی اخبار کیلئے کالم میں انہوں نے زہرافشانی کرتے ہوئے کہا کہ ابرار احمد کو ملنے والی فیس بھارتیوں کے قتل میں مدد دے گی، وہ اپنی ملنے والی فیس میں سے پاکستانی حکومت کو ٹیکس دیں گے جس سے حکومت اسلحہ خریدے گی جو بلواسطہ طور پر بھارتی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں استعمال ہوگا۔

ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی۔
آسٹریلوی وزیرداخلہ نے اپنےبیان میں کہا3 ایرانی کھلاڑیوں نے واپس ایران جانے کا فیصلہ کیا ہے،اب تک 7 میں سے 4 کھلاڑی آسٹریلیا چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی ہیں،ایک کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے ہی اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔
ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے قومی ترانہ نہ پڑھنے پر تنازعہ شروع ہوا تھا،ایران میں شدید تنقید پر 7 کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست دی تھی۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا، 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا میرے کیریئر کے یادگار لمحات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہلخانہ اور مداحوں کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا میرے لیے خواب کی تعبیر تھا، میں نے ہمیشہ نڈر کرکٹ کھیلنے اور متحد ٹیم بنانے کی کوشش کی۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے میچ ونرز کو ابھرتے دیکھنا میرے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتماد اور حمایت ہمیشہ یاد رہے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی اور میں ہر ممکن طریقے سے کھیل کی خدمت کرتا رہوں گا۔

بنگلادیش کے خلاف میچ میں سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ کے بعد راولپنڈی ٹریفک پولیس کی پوسٹ سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ لیکن سبق آموز پیغام دیا، جس میں احتیاط اور ذاتی ذمے داری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
پوسٹ میں لکھا گیا: ’’سڑک ہو یا کھیل کا میدان، محفوظ رہنے کے لیے، دوسروں پر بھروسہ کم اور خود پر اعتماد زیادہ کریں!‘‘
سب سے اہم چیز آپ کی اپنی ذمے داری اور محتاط رویہ ہے۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مزید لکھا کہ دوسروں پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے اپنے فیصلوں پر بھروسہ کریں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔
یہ پیغام ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی سبق آموز قرار دیا گیا، جس میں ٹریفک قوانین کی پابندی، اردگرد کی صورتحال پر نظر رکھنا اور اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینا شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہی رویہ نہ صرف آپ کو بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔
پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز لیڈز نے جمعرات 12 مارچ کو دی ہنڈرڈ لیگ کی نیلامی میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔ اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی فرنچائز کا ایکس اکاؤنٹ معطل ہو گیا۔ سن رائزرز لیڈز دراصل بھارتی میڈیا گروپ سن گروپ کی ملکیت ہے جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کا بھی مالک ہے۔ اس گروپ کی سربراہ معروف بھارتی بزنس مین کلانِتھی مارن ہیں جبکہ فرنچائز کی سی ای او کاویا مارن نیلامی کے دوران لندن میں موجود تھیں۔نیلامی کے دوران کاویا مارن کے ساتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری بھی موجود تھے، جہاں سن رائزرز لیڈز نے ٹرینٹ راکٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ابرار احمد کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک کریں گے۔رپورٹس کے مطابق اس وقت اگر کوئی صارف سن رائزرز لیڈز کا ایکس اکاؤنٹ کھولنے کی کوشش کرے تو اسے پیغام ملتا ہے، جس کا مفہوم ہے، ”اکاؤنٹ سسپینڈڈ۔ ایکس اُن اکاؤنٹس کو سسپینڈ کرتا ہے جو ایکس کے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔“تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اکاؤنٹ کس وجہ سے معطل کیا گیا۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کریں گے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت بھی نہیں دی گئی۔
بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی سے متعلق لاہور وائٹس کو آگاہ کر دیا ہے جو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اس دوران اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، وہ آنے والی پاکستان سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے خصوصی محنت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔