وفاقی آئینی عدالت نے متوفی کوٹہ سسٹم ختم ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تمام 10 درخواست گزاروں کی تعیناتیوں کو جائز قرار دے دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں سندھ حکومت کی اپیلیں بھی خارج کر دی ہیں۔یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سندھ حکومت کے خلاف متوفی کوٹہ کیس میں جاری کیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے مطابق سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ محمد جلال کیس میں متوفی کوٹہ سسٹم ختم کر چکی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حقداروں کا حق پیدا ہو چکا تھا۔ عدالت کے مطابق سرکاری ملازم کی موت ہوتے ہی اس کے اہل خانہ کا حق پیدا ہو جاتا ہے جبکہ درخواست دینا یا اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری ہونا محض انتظامی عمل ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ورثا کو قانونی حق موت کے وقت ہی مل جاتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ماضی سے لاگو نہیں ہوتے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لطیف کھوسہ نے ایران کی کھل کر حمایت کرنے کا کہا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے، لطیف کھوسہ نے ایوان میں قرارداد پیش کرنے اور ایوان کی اسرائیل کی مخالفت کی کا کہا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ شیر علی ارباب نے کہا کمیٹیوں سے نکل کر کچھ نہ ملا اور ہم اپنا موقف بھی نہیں پیش کرسکتے، کمیٹیوں سے استعفیٰ کے بجائے ایوان سے ہی استعفے دے دیں۔شیر علی ارباب نے کہا کہ ہمارے پاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھی جس میں ہم اپنی حیثیت اور طاقت منواسکتے تھے، اگر کمیٹیوں میں واپس نہیں آتے تو اسمبلیوں سے بھی استعفے دے دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اجلاس میں تمام ارکان کو رائے کا موقع دیا جا رہا ہے، اپوزیشن ارکان کی رائے کو دیکھتے ہوئے مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے۔

مضان کے ابتدائی دنوں میں اس معاملے نے اس وقت شہ سرخیاں بنائیں جب فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علیحدگی کا ذکر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے شوہر کے ساتھ معاملات حل کر لیے اور دونوں دوبارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
اب ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے ایک حالیہ ٹک ٹاک انٹرویو میں فضا علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران فضا علی نے گویا ’’شیطان کی جانشین‘‘ کا کردار سنبھال لیا ہے۔
حارث کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میاں بیوی کے نجی معاملات کو ڈیجیٹل میڈیا یا سوشل میڈیا پر لایا جاتا ہے تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لے کر بات کی تو انہوں نے بھی جواب دینا ضروری سمجھا

رجب بٹ نے اب رسمی طور پر ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں۔ طلاق کے کاغذات موصول ہونے پر ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے لکھا کہ انہیں یہ توقع تھی، لیکن انہوں نے سوال بھی کیا کہ ان یا ان کے بیٹے نے کس جرم کی وجہ سے یہ سزا پائی۔
ایمان نے اپنی اسٹوری میں لکھا، ’میں اس رشتے کو بچانے کے لیے خاموش رہی، لیکن پہلے پوڈ کاسٹ میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور اب یہ قانونی نوٹس۔۔۔ میں صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس سب میں میرا اور میرے بیٹے کا کیا قصور ہے؟‘
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، لیکن ماہِ رمضان کے تقدس کے پیش نظر وہ فی الحال خاموش ہیں۔
اس خبر کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے راجب بٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔۔ ایک صارف نے لکھا، ”یہ بچے کے بعد طلاق دینے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی، کیونکہ رجب زارا ملک کے ساتھ انوالو ہیں

بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحت اسٹامپنگ نظام میں بڑی ڈیجیٹل اصلاحات کی گئی ہیں، جس کے تحت اب اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی اور اسٹامپ کا اجرا مکمل طور پر آن لائن ممکن ہو گیا ہے۔
شہری اب سرکاری پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے ای-اسٹامپ حاصل کر سکیں گے اور موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی اور OTP تصدیق کے بعد ای-اسٹامپ فوری جاری کیا جائے گا۔
ای-اسٹامپ اب عام سفید کاغذ پر ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو بینک جا کر اسٹامپ خریدنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نئے نظام سے جعلی اور غیر قانونی اسٹامپ پیپر کے استعمال کا خاتمہ ممکن ہوگا اور ای-اسٹامپنگ سے شفافیت، سہولت اور تیز رفتار سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
شہری تمام اقسام کی مالیت کے اسٹامپ پیپر آن لائن پورٹل کے ذریعے حاصل کر سکیں گے جبکہ اسٹامپ فروش کے 300 روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر اجرا کرنے کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، اگلے چھ ماہ میں سروس ملک کے بڑے شہروں میں دستیاب ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے زیراہتمام پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کیلئے اسپیکٹرم کی نیلامی سے پی ٹی اے نے 507 ملین ڈالر حاصل کر لئے۔پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کیلئے اسپیکٹرم کی نیلامی کی تقریب منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔ابتدائی طور پر ملک کے 5 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی کیلئے نیلامی گئی، جس میں اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لیا اور نیلامی کے تین راونڈ ہوئے۔فائیو جی اسپیکٹرم کے آکشن کے نتائج کا اعلان چیئرمین پی ٹی اے جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے کیا اور بتایا کہ 2300 اور 2600 میگا ہرٹز بینڈز کے تمام لاٹس فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ 3500 میگا ہرٹز کے 28 لاٹس میں سے 22 فروخت ہوئے نیلامی میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے حصہ لیتے ہوئے اسپیکٹرم خریدا، جس میں زونگ نے 110 میگا ہرٹز، یوفون نے 180 میگا ہرٹز اور جاز نے 190 میگا ہرٹز خریدے۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اس نیلامی سے کل 507 ملین ڈالر حاصل ہوئے اور اگلے مرحلے میں جمعرات کو اجلاس میں اس حوالے سے مزید بات ہوگی
وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ صورت حال اور توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر دیے گئے کفایت شعاری پلان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایندھن کے تحفظ کے حوالے سے نئے اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کر دی ہے، جس کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوٴنڈ، 50 فیصد ایندھن میں کمی جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں 3 روزہ ہفتہ وار تعطیل ہوں گی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات تمام وفاقی اداروں، وزارتوں، قانون ساز اداروں، دفاعی اداروں اور عدلیہ پر فوری نافذ العمل ہوں گے جبکہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کر دی گئی اور شادی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں کوقومی یکجہتی کے پیش نظران اقدامات کو اپنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ سڑکوں پر رفتار کی حد میں کمی کر دی گئی، موٹرویز پر رفتار کی حد 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہائی ویز پر 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے جس میں ان کے والد اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی گئی ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ایران کے برادر عوام اور وسیع تر امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔انہوں نےکہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے

ملک میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی طورپر ملک کے 5 شہروں میں فائیو جی کی فراہمی کیلئے نیلامی کی جارہی ہے۔نیلامی کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں 2600 میگاہرٹز بینڈ میں 190 میگاہرٹز اسپیکٹرم ہے ، 110 میگاہرٹز کی اضافی طلب ہے، دوسرے مرحلے میں اسپیکٹرم کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 35 میگاہرٹز بینڈ میں 280 میگا ہرٹز اسپیکٹرم تھا جبکہ 200 میگاہرٹز کی ڈیمانڈ آئی ہے۔نیلامی کا دوسرا راونڈ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد نے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ 2600 میں سے سوئچ کرکے 700میں چلے گئے ہیں، 2600میں 7لاٹس زیادہ ہیں۔ ابھی بھی ڈیمانڈ زیادہ ہے، اس لئے قیمت بڑھائی جائے گی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے جمعرات تک بارش متوقع ہے، جس کے باعث گلیشیائی جھیل پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔