باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ تہران کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کیا جا سکے، جس کا مقصد نازک جنگ بندی برقرار رکھنا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔
اس پیش رفت سے آگاہ حکام کے مطابق، پاکستان کی اعلیٰ قیادت ایرانی حکام کے ساتھ فعال رابطے میں ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکنا اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ہو سکے۔ اسلام آباد دونوں فریقین کو براہِ راست مذاکرات کیلئے بھی آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ طویل مدتی استحکام حاصل ہو سکے۔
ایک باخبر ذریعے کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ایران کے جواب کا منتظر ہے۔
ایران کی جانب سے شرکت کی تصدیق ہوتے ہی پاکستان اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
ذریعے کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کی سہولت کاری اور میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ اگرچہ بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مذاکرات بدھ کی صبح ہوں گے، تاہم پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے منگل کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صورتحال کی وضاحت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے تک پاکستان مجوزہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کی تصدیق کے حوالے سے باضابطہ جواب کا منتظر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
عطا تارڑ مزید بتایا کہ جنگ بندی 22 اپریل کو صبح 4 بج کر 50 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق) پر ختم ہو جائے گی، جس سے تہران کی جانب سے فوری فیصلے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، اور یہ کوششیں جاری ہیں۔
شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی میں توسیع ایک مثبت اور اہم قدم ہے جو جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے نہایت ضروری ہے۔
جنگ بندی میں توسیع اور ایران پر حملے مؤخر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازع کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے اپنی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق جنگ بندی کا مکمل احترام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے کی توقع ہے جو خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فریقین پر زور دیا کہ وہ مستقل اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کے مستقل خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ عمل مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔چین کے سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اس اقدام کی تعریف کی۔نائب وزیراعظم نے پاکستان-چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا
آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے حکومت کی جانب سے بجٹ سازی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کے وظیفے میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ جو سہ ماہی رقم ساڑھے 14 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 19 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں جبکہ خصوصی اقتصادی زونز سمیت نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنا نہیں دیا جائے گا۔مزید برآں اسپیشل اکنامک زونز کو پہلے سے حاصل ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی جائے گی اور ایکسپورٹ زونز میں تیار مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں باقاعدہ اور بروقت اضافہ لازمی قرار دیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے مطابق ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سخت کرنے پر بھی زور دیا ہے۔مزید یہ کہ ایف بی آر کے آڈٹ نظام کو مضبوط اور مرکزی بنایا جائے گا ۔ وفاقی بجٹ میں نئے اکنامک زونز بنانے پر فی الحال پابندی عائد رہے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرمبادلہ سے متعلق پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں پاکستان ریگولیٹری رجسٹری 2027 تک قائم کی جائے گی
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 15 سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے کیا وہاں کا رہنے والا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کیا وہاں کے لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا اسپتال، مفت دوائی اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر ہے؟ وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے مری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ن لیگ نے جی بی میں عوام کی خدمت کی ہے، گلگت بلتستان میں سات ارب کی لاگت سے بننے والی سڑک کے سبب فاصلے کم ہوئے ہیں،یہ مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا عزیز ہیں۔اس موقع پر نواز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے وہاں کا رہنے والا کیا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کسی کو اپنی توقع کے مطابق زندگی بسر کرنے کا موقع مل رہا ہے؟ کیا کسی کو مفت دوائی مل رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کسی کا علاج ہورہا ہے؟ کسی کو ٹرانسپورٹ مل رہی ہے؟ کیا اچھی تعلیم اور اسپتال مل رہے ہیں؟ میں تنقید نہیں کررہا ایک جائز بات کررہا ہوں، وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں منتخب ہوئے ن لیگ کے نمائندے خدمت کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں بادشاہت کرنے کے لیے نہیں، شہباز شریف کا جذبہ بالکل میری طرح ہے آپ انہیں بلائیں یہ کام کروائیں گے، فنڈز کی کمی بیشی کو شہباز شریف دیکھیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ حالات بہتر نہیں ہیں تیل مہنگا ہونے پر وفاق اور صوبوں نے اربوں روپے کا اپنا حصہ ڈالا ہے یہ ترقیاتی فنڈ تھا جو تیل کی سبسڈی میں چلا گیا پھر بھی ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم دیں گے، شہباز شریف سے پیسے لے کر میں آپ کو دوں گا سب سے پہلا آپ کا سفارشی میں ہوں۔
پاک بحریہ نے اینٹی شپ ویپن سسٹم تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل کا تجربہ پاک بحریہ کی ٹھیک نشانے پر وار کرنے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا طاقتور مظاہرہ ہے، ائیر لانچڈ کروز میزائل نے اپنے مشن کو انتہائی درستگی کے ساتھ مکمل کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے اس تجربے نے دشمن کے سمندری خطرات کا کھوج لگانے، نشانہ بنانے اور اسے ناکارہ بنانےکی پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کی توثیق کی ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافے کی علامت ہے، تجربے سے روایتی میدان میں مسلح افواج کی کثیر الجہتی اور مربوط ضرب لگانےکی قوت کو مزید تقویت ملی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک بحریہ قوم کے بحری مفادات اور علاقائی پانیوں کی خودمختاری کے تحفظ کےلیےعزم پرقائم ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 15 سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے کیا وہاں کا رہنے والا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کیا وہاں کے لوگوں کو مفت تعلیم، اچھا اسپتال، مفت دوائی اور اچھی ٹرانسپورٹ میسر ہے؟ وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے مری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ن لیگ نے جی بی میں عوام کی خدمت کی ہے، گلگت بلتستان میں سات ارب کی لاگت سے بننے والی سڑک کے سبب فاصلے کم ہوئے ہیں،یہ مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب، سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا عزیز ہیں۔اس موقع پر نواز شریف نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال سے کے پی میں ایک الگ حکومت ہے وہاں کا رہنے والا کیا سکھ کا سانس لے رہا ہے؟ کسی کو اپنی توقع کے مطابق زندگی بسر کرنے کا موقع مل رہا ہے؟ کیا کسی کو مفت دوائی مل رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کسی کا علاج ہورہا ہے؟ کسی کو ٹرانسپورٹ مل رہی ہے؟ کیا اچھی تعلیم اور اسپتال مل رہے ہیں؟ میں تنقید نہیں کررہا ایک جائز بات کررہا ہوں، وہاں کی حکومت سے پوچھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں منتخب ہوئے ن لیگ کے نمائندے خدمت کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں بادشاہت کرنے کے لیے نہیں، شہباز شریف کا جذبہ بالکل میری طرح ہے آپ انہیں بلائیں یہ کام کروائیں گے، فنڈز کی کمی بیشی کو شہباز شریف دیکھیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ حالات بہتر نہیں ہیں تیل مہنگا ہونے پر وفاق اور صوبوں نے اربوں روپے کا اپنا حصہ ڈالا ہے یہ ترقیاتی فنڈ تھا جو تیل کی سبسڈی میں چلا گیا پھر بھی ہم سے جو کچھ ہوسکا ہم دیں گے، شہباز شریف سے پیسے لے کر میں آپ کو دوں گا سب سے پہلا آپ کا سفارشی میں ہوں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا۔
الیکشن کمیشن میں مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں درخواست گزار جلال خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا، جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟وکیل درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن مؤخر کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام افراد کو افغان ریپٹری ایشن سینٹر منتقل کر دیا گیاراولپنڈی میں حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، تھانہ رتہ امرال پولیس کی چیکنگ کے دوران 15 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام افراد کو افغان ریپٹری ایشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ کارروائی سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی جب کہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب 22 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 180 میگاواٹ تک محدود ہے جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق سامنے آ رہا ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ تھرمل بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 900 میگاواٹ تک ہے۔ اس کے علاوہ سولر پاور پلانٹس 420 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار 2 ہزار 880 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔مزید برآں بیگاس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ونڈ پاور پلانٹس 1380 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق بجلی کی طلب اور پیداوار میں واضح فرق کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے










