Blog
چارسدہ میں ایم پی اے ارشد خان عمرزئی کے حجرے پر چھاپہ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے ارشد خان عمرزئی کے حجرے پر چھاپہ مارا، تاہم چھاپے کے وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ارشد خان کے تین ذاتی گن مینوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چارسدہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 17 مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔مزید گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، ان کارروائیوں کے بعد پی ٹی آئی کے حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے ارشد خان عمرزئی کے حجرے پر چھاپہ مارا، تاہم چھاپے کے وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے۔