Blog
اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب وزیراعظم شہباز شریف کے پی میں ایمرجنسی پر اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا، وزیراعظم کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔