ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں 15دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد مارے گئے اور 11 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ذرائع نےبتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعلی کےپی سہیل آفریدی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے پیٹرول کا ایٹم بم گرایا ہے، صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، وفاق صوبوں کو اعتماد میں لے، نہوں نے اعلان کیا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں، ہر رجسٹرڈ موٹرسائیکل استعمال کرنے والے کو 2200 روپے دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف مل سکے

پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل گروہ کی دراندازی کی کوشش کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ باڑ کاٹنے کی کوشش کرنے والے خوارج کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ کارروائی کے بعد دہشتگردوں سے 4 سے 5 تیار شدہ آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی منظم اور بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مذموم منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

ماریہ بی پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر اور کاروباری شخصیت ہیں جو ملک میں ایل جی بی ٹی کیو اور صیہونیت کے خلاف اپنے مؤقف کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ مہرب معز اعوان بھی ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا شخصیت ہیں جو اکثر ماریہ بی پر تنقیدی بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں ۔حال ہی میں مہرب معز اعوان نے الزام لگایا کہ ماریہ بی کے شوہر ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہے اور مبینہ طور پر ڈیٹنگ ایپ پر انہیں پیغامات بھیج کر ملاقات کی پیشکش کرتے تھے۔اس معاملے پر ماریہ بی نے مہرب معز کو سخت جواب دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی وارننگ دے دی۔ ماریہ بی نے کہا ’معیز ڈارلنگ، کیا آپ کو معلوم نہیں کہ سوشل میڈیا پر جعلی ایڈیٹس پوسٹ کرنا جرم ہے؟ ن کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ اس بات سے واقف ہیں، مگر اس شخص سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے جس نے ماضی میں خود اپنے بارے میں بھی جھوٹ بولا ہو۔انہوں نے کہا کہ ایسا شخص کچھ بھی کر سکتا ہے، پہلے یہ معاملہ صرف آپ اور میرے درمیان تھا، لیکن اب آپ نے میرے خاندان پر حملہ کیا ہے۔ماریہ بی کا کہنا تھا کہ دوسروں کی کردار کشی کرنا یا کیچڑ اچھالنا نام نہاد دیسی لبرلز کا پرانا طریقہ ہے تاکہ وہ اپنے مقصد سے توجہ ہٹا سکیں، لیکن اب میں خاموش نہیں رہوں گی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 171ڈالر کی سطح پر آگئی۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 39ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230روپے بڑھ کر 4لاکھ 62ہزار 844روپے کی سطح پر آگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8ہزار 931 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 7ہزار 656روپے کی سطح پر آگئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی شہزادے خالد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں دونوں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کہا جہاں انہوں نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے مملکت پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی اور اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے اندر انہیں روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے آپشنز کو روکتا ہے۔دونوں فریقوں نے امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران کسی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ہوشیاری اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے خواہاں دوست ممالک کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو کیس کا فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے اشتہاری ملزمان کو قید کے ساتھ 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور ان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت سے سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ بھی ملزمان میں شامل ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی کو بھی قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پرحملوں میں ملوث پائے گئے، جے آئی ٹی رپورٹ نے ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث مرکزی ملزم قرار دیا۔
فیصلے کے مطابق ملزمان پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پرحملوں اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی، 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مقدمے میں اب تک استغاثا کے کل 44 گواہان کے بیانات رکارڈ ہوچکے ہیں، 118ملزمان میں 18 ملزمان دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے، 29ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا، پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائرکی، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر انکوائری تشکیل دی، رواں سال 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اشتہار جاری کیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو 7دن کےاندر عدالت کےسامنےسرنڈر کرنے کاموقع دیا، عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونےکے باوجود کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 15 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ 5 مارچ کو خفیہ اطلاع پر ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج مارے گئے۔
ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بسیمہ میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ شدید مقابلے کے بعد 3 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں۔

Sindh announces Shab-e-Meraj holiday for schools on January 17

Government and private educational institutions across Sindh remain closed

School children seen coming out of a government school in Pakistan. — AFP/File
School children seen coming out of a government school in Pakistan. — AFP/File

The Sindh government has announced a public holiday for educational institutions across the province on the occasion of Shab-e-Meraj, according to a notification issued on Tuesday.

The notification said both government and private educational institutions in Sindh will remain closed on January 17.

Muslims every year on the 27th of Rajab (Lunar calendar) observe the Shab-e-Meraj to mark the Isra (journey) and Meraj (ascension) of Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him), who was taken on a special journey to meet Allah Almighty, crossing seven skies on the heavenly animal named ‘al-Buraq’.

The Holy Prophet (PBUH) continued his heavenly tour until he reached very close to the Throne of Allah Almighty and attained the utmost nearness to Him. After having drunk from the Divine fountain of spiritual knowledge, he came down to impart the knowledge to mankind.

On that Night of Ascent, Allah Almighty also gave the order of the five daily Salat (Prayers) as being mandatory for the Muslims.

Faithful would gather at mosques after Isha to offer special prayers that would continue till Fajr prayer, while different gatherings and Mahafil-e-Naat are being arranged to mark the holy night.

The houses, streets and especially mosques are decorated with colourful pennants and buntings, whereas at night these are well illuminated using electric lights, candles or even oil lamps.

Besides, people visit the graves of their near and dear ones, seeking Allah Almighty’s blessings for the departed souls.

Schools and workplaces are typically closed to observe the holiday.