رمشا خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک صفِ اول کی اداکارہ ہیں، وہ کئی سالوں سے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور خود کو ایک بڑے نام کے طور پر منوا چکی ہیں۔گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے ’ہم تم‘، ’دنیاپور‘، بریانی جیسے متعدد ہٹ پروجیکٹس دیے ہیں۔رمشا خان اور خوشحال خان نے مسلسل دو پراجیکٹس ’دنیاپور‘ اور ’بریانی‘ میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جن کی کامیابی کے بعد مداح ان کی کیمسٹری کے دیوانے ہوگئے تھے۔ بعد ازاں، یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئیں کہ وہ آف اسکرین بھی رومانوی تعلق میں ہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ چند روز قبل، سوشل میڈیا پر چند روز یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا اور اس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں۔معروف اداکارہ نے مبہم انداز میں پاکستانی اداکار سے شادی کی تصدیق کردیتصاویر وائرل ہونے پر اداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کیا کیوں کہ رمشا خان اور خوشحال خان اپنی شادی کا اعلان اس انداز میں نہیں کرنا چاہتے تھے اور رمشا نے اپنے لیک شدہ تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کی درخواست کی۔بعد ازاں، اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ ان کی بڑی فین فالوونگ ہے۔پوڈ کاسٹر حسان چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ رمشا خان کی سابقہ مینیجر سمرہ مسلم نے اس کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے اپنے کیریئر سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے مطابق رمشا دسمبر سے اس بارے میں سوچ رہی تھیں اور وہ کچھ عرصے تک نئے پروجیکٹس سائن نہیں کریں گی
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ٹرائل کورٹ پر عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم عمر حیات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمر حیات کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل اور سٹیٹ کونسل عدالت پیش ہوئے جب کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے سردار محمد قدیر ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے۔عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ رپورٹ فائل کردی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ رپورٹ کیا کہتی ہے، ماڈل کورٹ کے پاس کیس ہے، وہ تو جلدی ہی کرے گی۔ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ کورٹ کا ہمارے ساتھ کنڈکٹ ٹھیک نہیں، ہم نے کبھی التواء نہیں مانگا، سرکاری وکیل نامزد کرکے فوری جرح کرلی جاتی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ کا کنڈکٹ درست نہیں کچھ ایسے الفاظ بھی استعمال کیے جو اوپن عدالت میں کونسل کے بارے میں نہیں کہے جاسکتے۔ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ پہلے سے جرح کو ختم کرکے ہمیں دوبارہ جرح کرنے کا حق دیا جائے، ہمیں ٹرائل کورٹ پر اعتماد نہیں کسی بھی دوسری کورٹ میں منتقل کردیا جائے۔وکیل مدعی مقدمہ سردار محمد قدیر نے کہا کہ 10 ماہ ہوگئے ہیں، لیکن 6 ماہ میں انہوں نے صرف دو گواہان پر جرح کی، جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے تفصیلی فیصلہ بھی دیا تھا،آج دن تک جرح نہیں ہوئی۔ وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ ماڈل کورٹ ہے اور اس نے انہیں بہت سہولت دی، چیف جسٹس نے ملزم کے وکیل سے کہا کہ آپ کا رویہ جو ٹرائل کورٹ کے ساتھ ہے ایسے ٹرائل کورٹ آپ کے ساتھ کیسے چلے گی، جرح کیلئے آپ 10 گھنٹے لیں گے اور نہیں کریں گے کہ ہمیں وقت دیا جائے تو کیا ہوگا۔عدالت نے وکیل ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کیوں اسلام آباد ہائی کورٹ آئے ہوئے ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم ٹرائل کورٹ کے رویہ اور ہماری عدم موجودگی میں کاروائی بڑھانے کے خلاف آئے ہیں، ہم نے ٹرائل کورٹ کو بھی درخواست دی تھی جومسترد کردی گئی۔لزم کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے موقع پر اسٹیٹ کونسل مقرر کرکے کہا ایک گھنٹہ میں جرح کریں، وکیل صاحب بیمار تھے ایک موقع توملنا چاہیے تھے۔جس پر وکیل مدعی نے کہا کہ انہیں بہت سے مواقع ملے، لیکن کئی مرتبہ التواء مانگا گیا، جج صاحب پر بھی اعتراض کیا گیا۔عدالت نے وکیل ملزم سے مکالمہ کیا کہ آپ ادھر آجاتے ہیں اور ادھر جاتے نہیں، آپ ادھر آئیں تو ادھر عدالت کو بتا کر آنا چاہیے، کونسل کا کنڈکٹ نظر نہیں آ رہا، کورٹ کا دوسری پارٹی سے بھی رابطہ اور تعلق بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وہ ماڈل کورٹ ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔ بعد ازاں، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر قانونی مشکل میں پھنس گئیں۔ محمد نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان اور مہمان کی جانب سے نازیبا حرکات پر چیئرمین پیمرا کو شکایت جمع کردی۔ درخواست میں ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ساتھ براہ راست پروگرام میں نازیبا اور غیر اخلاقی عمل پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پروگرام میزبان فضا علی کی ویڈیو وائرل ہے، ٹی وی چینل پر غیر اخلاقی مواد نشر کرنا پیمرا کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے پیمرا سے درخواست کی کہ اس طرح کی حرکات نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل اور پروگرام ٹیم کے خلاف کاروائی کی جائے۔
گزشتہ کئی روز سے دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھی جب کہ دو سے تین معروف شخصیات نے شادی کی تصدیق کی تھی۔
حال ہی میں رمشا اور خوشال کے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد مداحوں میں بے چینی اور بڑھ گئی۔
اب اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر وائرل کرنے والوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔
داکارہ نے لکھا ‘ہماری تصاویر ہماری مرضی کے بغیر لیک کی گئیں اور انہیں شیئر کیا جارہا ہے، یہ اخلاقیات کے خلاف بات ہے، جو پیجز یہ تصویر شیئر کررہے ہیں وہ ایسا کرنا بند کریں کیونکہ یہ آپ کے لیے کوئی کانٹینٹ نہیں ہے’۔
رمشا خان نے لکھا ‘میں نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک محدود رکھا ہے اور میں اب بھی یہ ہی کروں گی’۔اداکارہ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ‘چونکہ میں زندگی کے اس نئے سفر میں داخل ہورہی ہوں تو میں یہ امید کرتی ہوں کہ ہماری شیئر کردہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی جائیں اور دوبارہ کہیں پوسٹ نہ کی جائیں’۔انہوں نے مزید کہا ‘یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی ہیڈلائنز نہیں، اس کی عزت کریں اور ہمیں تنہا چھوڑ دیں’۔
رمشا نے مزید کہا کہ ‘باقی وقت آنے پر سب کو بتادیا جائے گا’
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں بھارتی گلوکاروں، اداکاروں اور کھلاڑیوں سمیت بھارت کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کے بعد بالی ووڈ میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کا انتقال ممبئی کے ’بریچ کینڈی اسپتال‘ میں متعدد اعضا فیل ہونے کے باعث ہوا۔ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے نے والدہ کی آخری رسومات سے متعلق تفصیلات جاری کیں، جس میں بتایا گیا کہ ان کی آخری رسومات آج 13 اپریل 2026 کو شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی، جس میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے، اس سے قبل ان کی رہائش گاہ پر مداحوں کے لیے آخری دیدار کروایا جائے گا۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ، دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی سمیت، بھارتی کھلاڑیوں، فنکاروں نے ان کے گھر جا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آشا بھوسلےکا انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوا۔
لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کواداکی جائیں گی۔
ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی زنائی نے خاندان کی پرائیویسی(رازداری)کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی اور تھی کہا تھا کہ ‘لیجنڈ گلوکارہ کا علاج جاری ہے اور امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور ہم اس حوالے سے آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔’
آشا بھوسلے نے بالی وڈ میں درجنوں ہٹ گانے گائے ہیں جبکہ گلوکارہ کو 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے طلاق کے بعد شراب نوشی کی عادت سمیت مشکل دور سے متعلق کھل کر بتادیا۔ بھارتی اداکار عامر خان کی ذاتی زندگی کا ایک مشکل دور اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے رینا دتہ سے علیحدگی کے بعد اپنی عادات کے بارے میں بات کی۔ فلم تھری ایڈئٹس کے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ وقت جذباتی طور پر بہت چیلنجنگ تھا، وہ پہلے کبھی شراب نہیں پیتے تھے، لیکن حالات اس وقت بدل گئے جب ان کی اہلیہ بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئیں اور وہ اکیلے رہ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت گھر میں مہمانوں کے لیے شراب موجود تھی اور انہوں نے اسی رات اسے آزمانے کا فیصلہ کیا اور پھر وہ آہستہ آہستہ ایک عادت بن گئی، اگلے ڈیڑھ سال تک میں تقریباً ہر رات ایک بوتل پی جاتا تھا اور ایک ایسے شخص کے لیے جو پہلے بالکل شراب نہیں پیتا تھا، یہ بہت زیادہ تھا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ اس شادی کا خاتمہ دونوں خاندانوں کے لیے مشکل تھا، لیکن انہوں نے اسے سمجھداری سے سنبھالنے کی کوشش کی جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھ گئے۔
عامر خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ دور ان کی شادی کے خاتمے کے بعد ایک مشکل جذباتی مرحلے کے ساتھ جڑا ہوا تھا، انہوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک کمزور وقت قرار دیا۔
واضح رہے کہ عامر خان نے 1986 میں 21 سال کی عمر میں، رینا دتہ سے شادی کی تھی جب کہ ان کی علیحدگی 16 سال بعد 2002 میں ہوئی، ان کے دو بچے، ایرا اور جنید ہیں۔
رینا سے طلاق کے بعد عامر خان نے 2005 میں فلمساز کرن راؤ سے شادی کی، تاہم 2021 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا جب کہ وہ اپنے بیٹے آزاد کی مشترکہ پرورش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بعد ازاں، مارچ 2025 میں اپنی 60ویں سالگرہ سے قبل، عامر خان نے اپنی ساتھی گوری سپاٹ کو عوامی طور پر متعارف کروایا، جس کے بعد وہ مختلف تقریبات میں ان کے ساتھ نظر آئے۔
نامور پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ حنا آفریدی ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکش اسکرین موجودگی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ان کے نمایاں ڈراموں میں ’پہلی سی محبت‘، ’راجا رانی‘، ’کچا دھاگا‘، شامل ہیں اور اس وقت ناظرین ’غلام بادشاہ سندری‘ اور ’مرزا کی ہیر‘ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں، جہاں وہ جذباتی اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔حنا آفریدی اپنی قدرتی طور پر صاف و شفاف جلد کی وجہ سے اسکرین پر کم سے کم میک اپ کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔حال ہی میں وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کی تشہیر کے سلسلے میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کم یا بغیر میک اپ کے رہنا کیوں پسند کرتی ہیں۔حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کردار ’ہیر‘ صرف ٹنٹ یا مسکارا استعمال کرتا ہے ، حالانکہ میں نے اپنی جلد پر میک اپ استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اچھا نہیں لگا۔انہوں نے بتایا کہکچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پر میک اپ برا لگتا ہے اور میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے بھی مجھے کبھی میک اپ کرنے نہیں دیا، میں نے کیمرے کے لیے میک اپ آزمایا، مگر یہ مجھ پر سوٹ نہیں کیا لہذا میں صرف ٹنٹ، لائنر اور مسکارا استعمال کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں شاذ و نادر ہی فیشل کرواتی ہوں اور کنسیلر بھی استعمال نہیں کرتی، آج کل ہیوی میک اپ کا رجحان بھی نہیں رہا؛ لڑکیاں ہلکے میک اپ میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خاص طور پر اپنی پلکوں کو کرل کرنا پسند ہے، جو مجھ پر اچھا لگتا ہے، اور یہ میں نے اپنے بھائی شعیب سے سیکھا ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کو سالگرہ کے موقع پر دل چھو لینے والا پیغام دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔کنگ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی مثبت سوچ اور اچھے کاموں کو اسی طرح جاری رکھیں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں۔ شاہ رخ خان نے ان کے لیے اچھی صحت اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی کی۔شاہ رخ خان کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں مداحوں نے اداکار کے خوبصورت الفاظ کو بے حد سراہا اور دونوں کے درمیان قریبی تعلق کو بھی اجاگر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے جام نگر پہنچے ہیں، جہاں اننت امبانی اپنی 31 ویں سالگرہ قریبی رشتے داروں اور شوبز شخصیات کے ساتھ منا رہے ہیں۔
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے خبروں میں آگئی ہیں۔ ماضی میں بھی متنازع بیانات دینے والی صحیفہ اس بار بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر تنقید کرکے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ بیٹھی ہیں۔حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کینیڈا منتقل ہونے کے اپنے تجربے پر بات کی۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ بیرونِ ملک جانے کے بعد اکثر پاکستانی اپنے وطن کو کیوں یاد کرتے ہیں، تو انہوں نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس معاملے میں منافقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ جب لوگ دوسرے ممالک میں رہتے ہیں تو وہاں کے قوانین اور طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی پاکستان کو یاد کرنے کا اظہار کرتے ہیں، جو ان کے نزدیک تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بیرونِ ملک زندگی اختیار کی ہے تو اسے اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے اور غیر ضروری شکایات سے گریز کرنا چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض افراد دراصل اپنے پرانے طرزِ زندگی، سہولیات اور گھریلو نظام کو یاد کرتے ہیں، جسے وہ وطن کی یاد کا نام دیتے ہیں، حالانکہ یہ سوچ درست نہیں۔صحیفہ جبار خٹک کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں تو کچھ اسے سخت اور غیر ضروری تنقید قرار دے رہے ہیں۔










