بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ایک دلچسپ مگر خوفناک تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’ہاؤس فل‘ کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار کے ایک مذاق نے انہیں شدید خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔یہ انکشاف اکشے کمار کے ریئلٹی شو ’وہیل آف فارچون‘ کی آخری قسط میں سامنے آیا، جہاں جیکولین کے ساتھ معروف کوریوگرافر و ہدایتکار فرح خان اور اداکارہ بھومی پیڈنیکر بھی موجود تھیں۔جیکولین نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کا پہلا آئٹم سانگ ’’دھنو‘‘ تھا، اور اسی دوران اکشے کمار نے ان کے ساتھ ایک ایسا پرینک کیا جسے وہ آج تک نہیں بھول سکیں۔ اداکارہ کے مطابق اکشے نے انہیں یہ یقین دلا دیا تھا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے سیٹ پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خبر نے انہیں اتنا خوفزدہ کر دیا کہ وہ پورے شوٹ کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سب محض ایک مذاق تھا۔ اکشے کمار نے ہنستے ہوئے وضاحت کی کہ جیکولین اس لیے زیادہ ڈر گئی تھیں کیونکہ اس وقت ان کے ویزا سے متعلق کچھ مسائل تھے، اور اسی وجہ سے پولیس کا ذکر ان کے لیے زیادہ پریشان کن ثابت ہوا۔ اکشے نے بعد میں اس مذاق پر معذرت بھی کی
پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، مگر اس بار معاملہ ان کی نجی زندگی سے جڑا نیا تنازع بن کر سامنے آیا ہے۔
معروف انفلوئنسر لاریب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں انسٹاگرام پر ذاتی پیغام بھیجا، جس کے بعد انہوں نے نہ صرف فوری طور پر انہیں بلاک کیا بلکہ مبینہ اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔
وائرل ہونے والی اطلاعات کے مطابق رجب بٹ نے لاریب ملک کو خود کو ’بڑا مداح‘ ظاہر کرتے ہوئے رابطہ کیا، تاہم لاریب نے اس پیش رفت کو نظر انداز کرنے کے بجائے عوامی سطح پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے ’کوئین بیہیویئر‘ اپناتے ہوئے فوراً بلاک کردیا۔ اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے لاریب کے مؤقف کو سراہا جبکہ رجب بٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبروں کے باعث شدید عوامی بحث کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کی ازدواجی زندگی کے گرد گردش کرنے والی افواہوں نے پہلے ہی ان کے مداحوں کو تقسیم کر رکھا تھا، اور اب یہ نیا واقعہ ان کی سوشل میڈیا ساکھ پر مزید سوالات اٹھا رہا ہے۔
رجب بٹ کا نام گزشتہ چند برسوں میں کئی تنازعات سے جڑ چکا ہے۔ شاہانہ طرزِ زندگی کی نمائش، شادی کی تقریبات میں غیر معمولی اخراجات، غیر قانونی شیر کے بچے رکھنے کا مقدمہ، متنازع پرفیوم لانچ، مذہبی حساسیت سے جڑے مقدمات، اور متعدد آن لائن اسکینڈلز انہیں بارہا خبروں میں لا چکے ہیں۔ ناقدین کے مطابق ان کے گرد تنازعات کا یہ تسلسل ان کی عوامی شخصیت کا مستقل حصہ بنتا جا رہا ہے۔
تازہ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر رجب بٹ کے رویے، نجی تعلقات اور عوامی امیج پر بحث چھڑ گئی ہے۔ اگرچہ رجب بٹ کی جانب سے اس معاملے پر فوری باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم یہ واقعہ ان کے لیے ایک اور نیا بحران بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے آن لائن ہراسانی کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے اس کیس میں ملوث پہلے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آیا تھا، جب اداکار نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی کو ایک آن لائن گیم کھیلتے ہوئے نامعلوم شخص نے نامناسب تصاویر بھیجنے کا کہا۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے بچی نے فوراً گیم بند کی اور اپنی والدہ کو آگاہ کر دیا۔اداکار نے اس موقع پر خبردار کیا تھا کہ اس طرح کے واقعات بچوں کو بلیک میلنگ اور دیگر سنگین جرائم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، اسی لیے ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کی حفاظت اور آگاہی نہایت ضروری ہےواقعے کے بعد سائبر کرائم سیل نے تحقیقات کا آغاز کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس نے دیگر بچوں کو بھی نشانہ بنایا تھا یا نہیں
بھارتی پنجاب کے معروف اور مقتول گلوکار سدھو موسے والا ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہوگئے، جب ان کے نئے گانے ’’آئیز آن می‘‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کرگیا۔طویل عرصے سے اس گانے کا انتظار کیا جا رہا تھا، اور جیسے ہی اسے ریلیز کیا گیا، مداحوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف دو منٹ کے اندر اس ٹیزر نے یوٹیوب پر ایک لاکھ بیس ہزار ویوز حاصل کرلیے، جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے ہزاروں لائیکس ملے۔ اور تین دن میں اس ویڈیوز کو اکتیس لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ محض 34 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مناظر دکھائے گئے ہیں، جس نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ویڈیو کا آغاز ایک نقاب پوش شخص سے ہوتا ہے جو ہاتھ میں پستول تھامے پنجاب کے نقشے پر ضلع مانسا کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے بعد موسے والا کو جیپ چلاتے اور مخالفین کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ خود کو بچانے کے لیے فائرنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹیزر میں شامل ایک ’’بول‘‘ نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی ’’منڈا بلیک کیٹ تیری، تیرے گولی مروا دو گی
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کو 2022 کے منشیات کیس میں مکمل طور پر بری قرار دے دیا گیا ہے۔ممبئی پولیس نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واضح کیا ہے کہ دونوں شخصیات کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔پولیس حکام کے مطابق تفصیلی چھان بین کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ شردھا کپور، نورا فتیحی اور دیگر نامزد افراد کا مبینہ منشیات نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے دوران کسی بھی سلیبریٹی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، جس کے بعد انہیں کلین چٹ دے دی گئی۔یہ معاملہ اگست 2022 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ممبئی کرائم برانچ اور اینٹی نارکوٹکس سیل نے ایک مبینہ منشیات فروش سلیم سہیل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً ایک لاکھ انیس ہزار بھارتی روپے مالیت کی میفیڈرون برآمد ہوئی تھی۔ ملزم نے دورانِ تفتیش دعویٰ کیا تھا کہ وہ مختلف تقریبات میں شریک شخصیات کو منشیات فراہم کرتا رہا ہے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس وقت وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔
اداکارہ کی صحت سے متعلق خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حنا رضوی نے خود اسپتال سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں آکسیجن ماسک اور ڈرِپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
حنا رضوی کا تعلق پاکستان کے ایک معروف فلمی خاندان سے ہے۔ ان کی بہن سنگیتا ماضی میں ایک کامیاب ہدایتکارہ اور اداکارہ رہی ہیں، جبکہ دوسری بہن کویتا بھی فلمی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ تاہم حنا رضوی نے فلموں کے بجائے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور اپنی محنت سے الگ مقام حاصل کیا۔
اداکارہ کی علالت کی خبر جیسے ہی منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کمنٹس میں ہر طرف ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
تاحال ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں کوئی واضح تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم ان کے مداح پرامید ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دبئی کی لائف کو برانڈڈ قرار دیتے ہوئے اس قسم کے طرز زندگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دبئی کے لائف اسٹائل پر گفتگو کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں جب کبھی دبئی جاتی ہوں تو مجھے الجھن ہونے لگتی ہے، وہاں ہر چیز برانڈڈ ہے، سڑکیں برانڈڈ ہیں، لوگوں کے پاس ہیرے لٹک رہے ہیں، ہر جگہ خوشبو ہے، اگر شاپنگ مال میں جائیں تو برقع پہننے والی خواتین کی آنکھوں پر میک اپ اور پلکوں کی صورت میں پیسہ لگا ہوا ہے، ان کی پلکیں بھی جھوٹی ہیں اور ہونٹ بھی موٹے ہیں، اگر پاس سے گزر جائیں تو کروڑوں روپے کی خوشبو لگائی ہوتی ہے، مہنگے پرس ہوتے ہیں۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ دبئی میں سب برانڈڈ ہے، پلاسٹک لائف ہے، کچھ مشہور شخصیات کو دبئی کا گولڈن ویزا دیا جاتا ہے جس کیلئے وہ تھوڑی سی رقم بھی لیتے ہیں، ایک تو مجھے دبئی جانے کا کوئی شوق نہیں، دوسرا میرا کوئی رشتہ دار وہاں نہیں رہتا، میں نے کہا میں گولڈن ویزا کیوں لوں؟ مجھے وہاں نہیں جانا، اگر کبھی کوئی کام ہوتا ہے تو چلی جاتی ہوں، مجھے دبئی کا کوئی شوق نہیں ہے مجھے دبئی کا گولڈن ویزا نہیں خریدنا
کراچی: ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے شعائرِ اسلام سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔سماعت کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اسی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے۔دوسری جانب وکیلِ مدعی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے، لہٰذا درخواست کی مخالفت کی جاتی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں شعائرِ اسلام سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف زیرِ سماعت مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے ان کے نام کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے مبینہ طور پر آن لائن جوا ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، تاہم اس بار کسی فلم یا ہدایت کاری کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک شادی کی تقریب میں اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں
یہ واقعہ ایک دوست کی شادی کے دوران پیش آیا جہاں آریان خان نے شادی کی روایتی رسم ’جوتا چُرائی‘ کو اس قدر سنجیدہ اور دلچسپ بنا دیا کہ دیکھنے والے اسے ’’منی وار‘‘ قرار دینے لگے۔
شادی کے آرگنائزرز کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں آریان کو دلہے کے جوتے کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے ڈٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حتیٰ کہ وہ توازن کھونے کے قریب پہنچ جاتے ہیں مگر جوتا کسی کے حوالے نہیں کرتے۔
آ وہ جینز، ٹی شرٹ اور براؤن جیکٹ میں نظر آتے ہیں اور پورے اعتماد کے ساتھ جوتا تھامے گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔ دلہن والوں کی جانب سے جوتا چھیننے کی مسلسل کوششیں بھی جاری رہتی ہیں، مگر آریان ہر بار اسے بچا لیتے ہیں اور ایک موقع پر تقریباً گرنے کے باوجود بھی جوتا نہیں چھوڑتے۔
سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے آریان کے مزاحیہ اور پرجوش انداز کو خوب سراہا۔










