پی ایس ایل کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی،ٹورنامنٹ میں راولپنڈیز کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز کی پوری ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں ڈیرل مچل 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ یاسر کان نے 22 ، سعد مسعود نے 31 اور عبداللہ فضل نے 20 رنز بنائے ۔
راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں ریلی رسوو 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 27، مائیکل بریس ویل 25، فرحان یوسف 15، محمد حارث 11 اور عبدالصمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افتحار احمد 15 اور عامر جمال 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد علی، حنین شاہ، حسان خان اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 حاصل کی۔ اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
کنگز مین کی جانب سے کوشل پریرا 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مارنس لبوشین 27، معاذ صداقت 17، صائم ایوب 14، عرفان خان 9، حسان خان 9 جبکہ عثمان خان، مہیش ٹھیکشانا اور حنین شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے افتحار احمد اور سفیان مقیم نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افتخار احمد مین اف دی میچ رہے۔ میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹاس کے موقع پر علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔ اس موقع پر بابر اعظم، مارنش لبوشین اور میچ ریفری روشن ماہنامہ بھی موجود تھے۔ ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان حکومت کےکردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی کرکٹ میچ کے دوران رن آؤٹ تنازع پر امپائر ڈولا اجیت بابو کو قتل کردیا گیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہوگیا۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق اتوار کی شام تین ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں رن آؤٹ کے فیصلے پر جھگڑا ہوا جسے امپائر اجیت بابو اور ان کے ساتھی بڈوموری چیرنجیوی نے وقتی طور پر ختم کرا دیا۔
تاہم ایک تماشائی کانتا کشور اس معاملے پر مشتعل ہوگیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ بعد ازاں اس نے امپائروں کو معاملہ سلجھانے کے بہانے بلایا۔ میچ ختم ہونے کے بعد جب وہ موقع پر پہنچے تو دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے اچانک چاقو نکال کر حملہ کر دیا۔ اجیت بابو شدید زخمی ہوکر دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ اہل خانہ کے مطابق ملزم نشے میں تھا اور پہلے سے حملے کا منصوبہ بنا چکا تھا۔

بنگلادیشی حکومت نے سابق کرکٹر تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا نیا صدر مقرر کر دیا۔
بنگلا دیشی حکومت نے امین الاسلام کی قیادت میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا۔
یہ فیصلہ 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بی سی بی انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزارتِ کھیل میں ایک پریس بریفنگ کے دوران پیش کیں، جہاں انہوں نے بی سی بی انتخابات سے متعلق اپنی تحقیقات اور نتائج پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کے سب سے کم عمر صدر ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق تمیم اقبال 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے، جس میں سابق بنگلا دیشی کپتان منہاج الاسلام عابدین اور سابق کرکٹر و ٹی وی مبصر اتھر علی خان بھی شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے بیان جاری کردیا
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلیا میں مقدمے کے معاملے پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے بیان جاری کردیا۔
کرکٹ نیوز ساؤتھ ویلز نے کہا کہ نیوساوتھ ویلز ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر ڈرائیونگ کر نے کے مبینہ واقعے سے آگاہ ہے ، بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے کپتان پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے چارچز بھی لگائے ہیں۔
سی ای او لی جرمون نے کہا کہ کرکٹ این ایس ڈبلیو ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کرتا ہے، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
سی ای او کے مطابق وارنر الزامات کی سنگین نوعیت سے آگاہ ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔
لی جرمون کا کہنا ہے کہ ہم سب ساتھ مل کر ڈیوڈ وارنر اور تمام کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے مزید آگاہ کریں گے۔

پاکستان زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان آج ایک اہم میچ کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، جبکہ کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔فخر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کے بعد فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔فخر زمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 99 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئےبائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے مزید کرکٹ کھیلنے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ فخر زمان اب تک پاکستان کی جانب سے 120 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 2494 رنز اسکور کیے جبکہ ان کی اننگز میں 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اوراہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔
ثمر خان نے انتہائی سخت موسمی حالات میں 300 کلومیٹر طویل فیل راؤن پولر چیلنج کامیابی سے مکمل کرلیا، جو سوئیڈن سے شروع ہو کر ناروے میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ دشوار گزار مہم ڈاگ سلیج کے ذریعے مکمل کی گئی، جس کے دوران منفی درجہ حرارت اور برفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں جس پر ملک بھر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں ثمر خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ان کی صلاحیتوں پر شک تھا، ان کے لیے یہ کامیابی ایک واضح پیغام ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔
انہوں نے اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران انہیں انتہائی سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین ایتھلیٹس کے لیے ایک متاثرکن مثال بن گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےراولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور خود بولنگ کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ آج کے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی میچ کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈیز نےپہلے بیٹگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناتے ہوئے اور اسلام آباد یونئیٹڈ کو 157 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈیان فوریسٹر نے 19گیندوں پر44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کامران غلام نے 39 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، عبداللہ فضل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا دفاع ممکن نہیں ہے، شر پسند عناصر پرانی ویڈیو چلا کر غلط تاثر دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ عوام کو حکومت کی کفایت شعاری مہم میں حمایت کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔
شاہد آفریدی کی اس ویڈیو پر صارفین ان پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
تاہم اب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی درخواست پر تیار کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں ہے۔
آخر میں شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کم عقل اور کم علم دوستوں کے لیے وضاحت: اس پیغام کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش شرم ناک ہے۔