پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا سنسنی خیز فائنل آج شام 7 بجے حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں۔
سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ایلیمنیٹر ٹو میں حیدرآباد کنگز مین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔عمر گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شب قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، حیدرآباد کنگز مین مسلسل چار شکستوں کے بعد زبردست انداز میں کھیل میں واپس آئی ہے اور اس کا اچھا مومنٹم بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی کی اچھی کارکردگی سے بھی ٹیم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں، بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کے ساتھ حیدرآباد کنگز مین کی بولنگ بھی بہتر ہو گئی ہے۔
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے ’یلو کارڈز‘ سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ اہم ناک آؤٹ میچز میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی دستیاب رہ سکیں۔
نئے ضوابط کے تحت کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ کو ٹورنامنٹ کے دوران دو مرتبہ صاف کیا جائے گا جس سے معطلی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
فیفا کے مطابق گروپ مرحلے کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں کے سنگل یلو کارڈ ختم کر دیے جائیں گے تاکہ وہ ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز بغیر کسی دباؤ کے کر سکیں۔
اس کے بعد ایک اور ’ایمنسٹی‘ کوارٹر فائنلز کے بعد دی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بھی ایک یلو کارڈ کے خطرے سے آزاد ہو جائیں گے۔
اس سے قبل بھی یلو کارڈز کو کوارٹر فائنل کے بعد ختم کیا جاتا تھا تاکہ کوئی کھلاڑی سیمی فائنل میں کارڈ لینے کی وجہ سے فائنل سے محروم نہ ہو، تاہم نئے 48 ٹیموں پر مشتمل فارمیٹ اور اضافی ناک آؤٹ راؤنڈ کے باعث قوانین میں مزید نرمی کی گئی ہے۔
فیفا نے مالی مراعات میں بھی اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام شریک 48 ٹیموں کے لیے مجموعی فنڈ 15 فیصد بڑھا کر 871 ملین ڈالر کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کےچار مداح مختلف مواقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہو گئے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کرچی میں جاری پی ایس ایل 11 کوالیفائر میں فیلڈنگ کے دوران دو مرتبہ بابر اعظم سے ملنے کے خواہشمند تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے،جن کو فوری طور پر پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بیٹنگ کے دوران سینچری اسکورکرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد دینے کے لیے ایک مداح وکٹ پر پہنچ گیا تھا جسے سیکورٹی اہلکاروں قابو کر لیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 222 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 151 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یونائیٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔محسن ریاض 25، عماد وسیم 22، ڈیوون کانوے20، حیدر علی 8، کرس گرین 8، کپتان شاداب خان 6، سلمان مرزا 5، مارک چیپمین 4 اور فہیم اشرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3 جبکہ محمد باسط اور سفیان مقیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مائیکل بریسویل اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 41، محمد حارث 35، ایرون ہارڈی 20، مائیکل بریسویل 2، عبدالصمد 0 اور فرحان یوسف 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
خرم شہزاد اور افتخار احمد بالترتیب 4 اور 3 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ایک کمسن مداح کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے آٹوگراف لینے میں ناکام رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کئی بار کوہلی کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے مگر سیکیورٹی اہلکار اسے روک دیتے ہیں۔
بچہ کوہلی کو آواز بھی لگاتا ہے لیکن وہ سنی ان سنی کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کرکٹر کی توجہ حاصل نہ کر پانے پر بچہ آخرکار مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتا ہے۔
اس دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتا ہے اور غصے میں اپنا بیٹ زمین پر پھینک دیتا ہے۔
مایوس بچے کے رونے کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کے وقت کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم رائل چیلنجرز بینگلور کے کھلاڑی کوہلی پیر کی رات دہلی میں موجود تھے۔
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے اسٹیو اسمتھ کی پلے آف مرحلے سے قبل وطن واپسی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان سلطانز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اسٹیو اسمتھ کے لیے فیئرویل کے انداز میں ایک تعریفی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ’آپ کا شکریہ اسٹیو، آپ کا ہونا اعزاز کی بات ہے‘۔اس ٹوئیٹ کے ہوتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ کیا اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ایک صارف نے گروک سے پوچھا کہ کیا اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز کا حصہ نہیں ہوں گے جس پر گروک نے کہا کہ ’ہاں، اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز کا حصہ نہیں ہوں گے‘۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا باضابطہ آغاز آج سے کر دیا ہے، جس کے بعد شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔پی سی بی کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹ آج شام 4 بجے سے آن لائن دستیاب ہیں جبکہ شائقین pcb.tcs.com.pk کے ذریعے اپنی نشستیں بک کر سکتے ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔پی سی بی نے بتایا ہے کہ فزیکل ٹکٹس منگل سے لاہور میں قائم 18 ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جہاں سے شائقین مقررہ اوقات میں ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ٹکٹوں کی قیمتوں کو مختلف انکلوژرز کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے۔ جنرل انکلوژر کی قیمت 1500 روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ فرسٹ کلاس 2000، پریمیم 4000 اور وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 6000 روپے میں دستیاب ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل 11) کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مداحوں کو خوشخبری سنائی۔انہوں نے لکھا کہ ابھی ابھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں بھی عوام کی شرکت کے لیے ان کی منظوری حاصل کر لی ہے۔محسن نقوی نے لکھا کہ تماشائیوں کے اسٹیڈیم آنے کے حوالے سے ایک شرط کفایت شعاری رکھی گئی ہے۔ تماشائیوں سے گزارش ہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کو کم سے کم استعمال کریں۔وزیرداخلہ نے پی ایس ایل پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اب پلے آف کے مقابلے مزید دلچسپ ہوں گے۔اس سے قبل پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اجازت دینے کے معاملے پر وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔محسن نقوی نے وزیراعظم کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے تماشائیوں کے اسٹیڈیم سے متعلق فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں تماشائیوں کو اجازت دینے کا مسلسل مطالبہ کیا جارہا تھا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھ۔
محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز آنرزکی درخواست پروزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینزکواسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔










