Blog
آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیہ نے اعتراف کرلیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک بار پھر مبینہ کرپشن کے الزامات کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارے تہلکہ کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی خفیہ کیمرہ تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے دوران ٹیموں کی پلیئنگ الیون سے متعلق معلومات مبینہ طور پر لندن میں موجود سٹے بازوں تک پہنچائی جاتی رہیں۔رپورٹ میں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رچت بھاٹیہ کا نام سامنے آیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر چنئی سپر کنگز کی ٹیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے عوض فی میچ 60 لاکھ روپے لینے کا اعتراف کیا