Pakistan

مولانا کو جواب میری موجودگی ضروری نہیں تھی خواجہ آصف کا مولانا کو جواب

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز موجودہ صورتحال اور حکومت کے طرز عمل کے زاویے پر مولانا فضل الرحمان نے تبصرہ کیا،میں چاہتا تھا ان کا جواب اسی طرح ایوان کے سامنے رکھوں۔انہوں نے میرے لئے کنسرن شو کیا ہے میں اس کے لئے مشکور ہوں،تہران کے اندر کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سال سوا سال میں جنگ کی فتح کے بعد ایک کردار صلح کا ادا کیا ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے،میں دفاع کے دونوں معاہدوں میں شامل تھا، فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کا جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں ہونے والی ملاقاتوں میں میری موجودگی ضروری نہیں تھی، فیلڈ ارشل عاسم منیر امن کے پیامبر بن کر تہران گئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیلڈ مارشل عالمی قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں، فیلڈ مارشل نے ایک جنگ رکوائی ہے، یمن کا تنازع بگڑ سکتا تھا، ہمارے آپس کے اختلافات میں وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *