Blog
اہلکار قتل پشاور میں سپیشل برانچ ملازم قتل، علاقہ میں خوف وہراس

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سپیشل برانچ ملازم قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور کے نواحی انزری بانڈہ سفید سنگ میں واقعہ رونما ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے یاسر نامی سپیشل برانچ ملازم قتل کر دیا، یاسر یونیورسٹی برانچ چوکی میں کمپیوٹر اپریٹر تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی نعش کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔