Sports

اشعب عرفان کی بھارتی حریف کے خلاف فتح سیمی فائنل میں بھارت کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی سے مقابلہ

ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے محمد اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی ویر چوٹانی کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور پاکستان کے لیے ایک اور میڈل یقینی بنا دیا۔
اشعب عرفان نے پہلا گیم 6-11 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور مسلسل تین گیمز 11-8، 11-3 اور 11-3 سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ بھارت کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی سے ہوگا، جبکہ شکست کی صورت میں بھی اشعب کو برانز میڈل ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *