Pakistan

خواتین ملزمان کو ہتھکڑیاں، راولپنڈی میں احتجاج خواتین کو کئی گھنٹے ہتھکڑیوں میں رکھنے پر رشتہ داروں اور وکلا کا اعتراض

راولپنڈی میں خواتین ملزمان کو جیل سے کچہری اور واپس جیل لے جاتے ہوئے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین ملزمان کو تقریباً 6 سے 7 گھنٹے تک ہتھکڑیوں میں رکھا گیا، جس پر ان کے رشتہ داروں اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے احتجاج کیا۔
خواتین ملزمان کا کہنا ہے کہ ہتھکڑیوں کے باعث پولیس وین میں سوار ہونے اور اترنے سمیت واش روم جانے اور دیگر معمول کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلا نے خواتین کو ہتھکڑیاں لگانے کے عمل کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراض کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *