Blog
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر؟ سہیل آفریدی کا آج بڑا اعلان مارچ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری

27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف میں اہم مشاورت جاری ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج اس معاملے پر اہم اعلان کرنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ارکان نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تجویز دی گئی ہے کہ مارچ ملتوی کرکے اکتوبر کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔
پشاور میں ہونے والے اہم اجلاس میں لانگ مارچ کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا۔
دوسری جانب 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے بھی انتظامی اور سیاسی اقدامات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام کے اجلاس میں مارچ سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بند نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ تحریک انصاف کی قیادت سے بات چیت کا آپشن بھی زیر غور آیا ہے۔ لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی صورتحال سہیل آفریدی کے آج کے اعلان کے بعد واضح ہوگی