پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز نے 186 کا تعاقب کرتے ہوئے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔
سلطانزکی جانب سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 44، عرفات منہاس 25، صاحبزادہ فرحان 24، اسٹیون اسمتھ 9 اور جوش فلیپی 1 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
قلندز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ اور سکندر رضا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کی جانب سے محمد نعیم دھواں دار 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرویز حسین ایمان 45، عبداللہ شفیق 33، آصف علی 8 اور روبِن ہرمن 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سکندر رضا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹر سڈل اور فیصل اکرم نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو باؤلنگ کے دوران سائیڈ میں تکلیف محسوس ہوئی۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو فوری طور پر میڈیکل اسٹاف نے معائنہ فراہم کیا جس کے بعد انہیں مزید جانچ کے لیے میدان سے باہر لے جایا گیا۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق فاسٹ بولر کے اسکینز کرائے جائیں گے، جن کی رپورٹ کے بعد ان کی تکلیف اور ٹیم میں دستیابی کے حوالے سے تفصیلی اپڈیٹ جاری کی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔تاہم پڑوسی ملک بھارت سے پاکستان کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی اور آئے روز پی ایس ایل کے خلاف کوئی نہ کوئی پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔گزشتہ روز راولپنڈیز کے خلاف فتح کراچی کنگز کی فتح کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر پہلے ساتھی کھلاڑی معین علی اور بعد ازاں مینجر حیدر اظہر سے کچھ کہتے نظر آئے۔اس ویڈیو کو سابق بھارتی کرکٹر اجے جدیجہ کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کرکے پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لڑائی ہوگئی۔جس پر ڈیوڈ وارنر نے ریپلائی میں جواب دیا کہ ’پرسکون ہو جاؤ، تمہیں سیاق و سباق کا کچھ علم نہیں ہے، ہمارا مینیجر ہمیشہ پہلے ہاتھ ملانا چاہتا ہے۔ اس کا معین علی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسے ٹیم بینٹر کہتے ہیں‘۔واضح رہے کہ اجے جدیجہ کے نام سے بنے بلیو ٹک والے اکاؤنٹ کے 25 ہزار فالوورز ہیں تاہم اس حوالے سے متضاد رائے ہیں کہ اجے جدیجہ یہ اکاؤنٹ خود چلاتے ہیں یا کوئی اور اسے چلاتا ہے۔

آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے انڈین پریمیئر لیگ کے بجائے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی وجہ بتاتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زمپا نے واضح کیا کہ انہوں نےانڈین پریمئر لیگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا اور پاکستان شپر لیگ میں شامل ہوکر کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے لگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زمپا کا کہنا تھا کہ ان کی مہارت کے لحاظ سے آئی پی ایل میں انہیں مناسب معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے اسپنر کو وہ مالی معاوضہ نہیں دیا جاتا جو دیگر مہارت رکھنے والے کھلاڑیوں کو ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایل کا دورانیہ بھی کافی طویل ہوتا ہے جس کے مقابلے میں اسے کھیلنا ان کے لیے مناسب فیصلہ نہیں تھا۔پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ انہوں نے کہا کہ اول تو میرا کرکٹ سے کچھ ٹائم کے لیے وقفہ لینے کا ارادہ تھا، تاہم پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا اور اسے قبول کرلیا۔واضح رہے کہ زمپا اس وقت پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ حماد اعظم کی جگہ شرجیل خان اور عاکف کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا۔ حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں معاذ صداقت اور شرجیل خان کی جارحہ بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں پر 225 رنز اسکور کیے۔
معاذ صداقت 26 گیندوں پر 62 اور شرجیل خان 51 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 27، عثمان خان نے 25، عرفان خان نے 22 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 ، محمدنواز ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سیڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 226 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 19 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔
صاحبزادہ فرحان 57 گیندوں پر 106رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے46 اور شان مسعود نے 29 رنز بنائے۔ عرفات منہاس 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یہ ایونٹ میں حیدرآباد کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان نے اب تک اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل

پاکستان سپر لیگ 11 میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش اور تیز ہوا کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منگل کو یہ میچ کھیلا جانا تھا، تاہم مسلسل بارش اور آندھی کے سبب کھیل کے لیے میدان بالکل غیر محفوظ ہو گیا۔
ابتداء میں ٹاس بھی مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا اور امپائرز نے بار بار صورتحال کا جائزہ لیا۔ میچ کے دوران گراؤنڈ میں پانی بھر جانے اور موسم کے خراب ہونے کے بعد کٹ آف وقت کے بعد حکام نے بالآخر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
چونکہ میچ مکمل نہیں ہو سکا، اس لیے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
لاہور میں بارش اور ہوا کی شدت کے باعث کھیل کے دوران کسی بھی طرح کے شائقین کی موجودگی نہیں تھی، لیکن بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے والے میچ نے کرکٹ کے شوقین حضرات کو مایوس کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بال ٹیمپرنگ کیس میں پی سی بی نے فخر زمان کو سزا سنادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹر فخر زمان کو پی ایس ایل کے دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔یہ پابندی ان پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.14 کی خلاف ورزی پر لیول تھری جرم ثابت ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے فخر زمان 29 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آئے تھے۔آن فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پنالٹی عائد کرکے گیند تبدیل کردی تھی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے لاہور قلندرز کی ٹیم پر سیکیورٹی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کے مطابق ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ایک غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے چار غیر مجاز افراد کو ہوٹل کے اس فلور تک پہنچایا جہاں ٹیم قیام پذیر تھی۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد ایک کھلاڑی کے کمرے میں تقریباً تین گھنٹے تک موجود رہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے ٹیم کے لائژن افسر نے متعلقہ حکام سے ان افراد کو داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اسے مسترد کر دیا گیا۔
بعد ازاں فرنچائز کی انتظامیہ کی جانب سے بھی اجازت لینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی ناکام رہی۔
اس کے باوجود مبینہ طور پر کھلاڑیوں نے سیکیورٹی عملے کی مزاحمت کے باوجود مہمانوں کو اندر لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس نے اس عمل کو سیکیورٹی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے پر لیگ حکام سے رابطہ جاری ہے اور جلد وضاحت پیش کی جائے گی۔
سکندر رضا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سکندر رضا نے کہا کہ شاہین نے کوئی من مانی نہیں کی، میں نے اس سے کہا تھا کہ میری فیملی آئی ہے، وہ میری درخواست پر انہیں لے کر آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا پی ایس ایل میں یہ پانچواں سال ہے، پہلے چار سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا، اب اگر پروٹوکول بنے ہیں تو اس سے میں اور شاہین لاعلم تھے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اظہارِ رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے،پرامن تنقید جمہوریت کا ستون ہے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے مزید کہا کہ پی سی بی کو اس معاملے میں مکمل طور پر نیوٹرل رہنا چاہیے۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی کارروائی ایک خطرناک حد سے تجاوز کی نمائندگی کرتی ہے جو جمہوریت کے ایک بنیادی ستون کو نقصان پہنچاتی ہے، پر امن تنقید پر کسی کو سزا دینا خطرناک نظیر قائم کرتا ہے۔جاری بیان کے مطابق پبلک آفس کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں، عوامی عہدہ رکھنے والے کسی فرد کو خواہ اس کا قد کچھ بھی ہو عوامی جانچ کا سامنا کرنے کی ذمہ داری سے بری نہیں ہونا چاہیے۔این ڈی سی نے مطالبہ کیا کہ کرکٹر نسیم شاہ کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے،کرکٹ بورڈ ایک قومی ادارہ ہے جو کروڑوں پاکستانیوں کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسے ایک غیر جانبدار ادارہ رہنا چاہیے۔این ڈی سے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں سے مزید مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کریں جو آزادی اظہار کی ضمانت دیتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کانٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل سابق کپتان اظہر علی کو فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
زلمی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم سابق پاکستانی کپتان اظہر علی کو پی ایس ایل 11 کے لیے بطور فیلڈنگ کوچ خوش آمدید کہتے ہیں۔‘
پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ ’اظہر علی کی آمد سے ہماری فیلڈنگ مضبوط ہوگی اور وہ ہماری کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔‘