سابق کپتان مصباح الحق نے احمد شہزاد کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا۔
ذرائع کےمطابق مصباح الحق نے احمد شہزاد کے دعوے کوغلط قراردیا،احمد شہزاد کی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کی جانب سے ایک دو روز میں مصباح الحق کوجواب دینے کا امکان ہے، واضح رہے کہ احمد شہزاد نے کرکٹرحسیب اللہ کو تنخواہ نہ ملنے کا الزام مصباح پر لگایا
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں گیند کا رنگ تبدیل ہونے کا ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث گیند کو تبدیل بھی کرنا پڑا۔
حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم نے مرون رنگ کی کٹ پہن رکھی تھی، جس کا رنگ سفید کوکابورا گیند پر لگنے لگا اور وہ ہلکے گلابی رنگ کی ہو گئی، جس سے بلے بازوں کو گیند دیکھنے میں دشواری پیش آئی۔ حیدرآباد کنگزمین کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کو فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ’مخالف کو اپنا پہلا پنک بال میچ جیتنے پر مبارکباد‘۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے بتایا کہ انہوں نے دوسرے ہی اوور میں امپائرز کو اس مسئلے سے آگاہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کبھی کبھار گیند پر پیڈز یا بیٹ کا رنگ لگ جاتا ہے لیکن انہوں نے اس سے پہلے ایسا منظر کم ہی دیکھا ہے۔
لبوشین نے امید ظاہر کی اگلے میچ سے پہلے اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ممکن ہے گیند پر رنگ گراؤنڈ کی نشستوں سے بھی لگا ہو، تاہم اس کی تصدیق مشکل ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایڈیشن میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعود شکیل 33، رائلی روسو 25، حسن نواز 19، احمد دانیال 4، خواجہ نافع 3 اور ٹام کرن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بین مکڈرموٹ 25 اور الزاری جوزف 3 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان آغا، معین علی اور ایڈم زمپا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔
کنگز کی جانب سے معین علی 48 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 35، سعد بیگ 30، سلمان آغا 22، اعظم خان 14، خوشدل شاہ 12، شاہد عزیز 8 اور محمد نعیم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
حسن علی 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 اور الزاری جوزف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو باآسانی 69 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم 19.5 اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کپتان مارنس لبوشین 26 اور صائم ایوب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عرفان خان کو 4 رنز پر مستفیض الرحمان نے آؤٹ کیا، حسان خان 14 اور کوشل پریرا 1 رن بناسکے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا، حارث رؤف اور عبید شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔
فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے شامل تھے۔ محمد نعیم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، پرویز حسین 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حسیب اللہ خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور سکندر رضا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 9 رنز بناسکے۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ریلے میردیتھ نے بھی دو وکٹیں حاصل کی، محمد علی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اچھا مقابلہ کریں گے، کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز جیت سے کریں۔
کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ کئی باصلاحیت کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، تمام کھلاڑی ایونٹ کے لیے پرجوش ہیں۔
پی ایس ایل کے گیارھویں سیزن کے لیے رائیولریز (دیرینہ رقابت) پر ایک نیا اور جوش بڑھاتا ولولہ انگیز پرومو جاری کیا گیا ہے۔
اس پرومو کا آغاز ’’11 ہونے والا ہے۔۔۔۔ اور اعلیٰ ہونے والا ہے‘‘ ’’پی ایس ایل کا ہر موومنٹ ہے وائرل ہونے والا‘‘ کے مصرعہ سے ہوتا ہے اور کرکٹ کے دیوانے اس پر رقصاں نظر آتے ہیں۔
اس پرومو میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کا ذکر دلچسپ انداز میں کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ نئی ٹیموں کےاضافے سے رقابتوں میں بھی آئے گی نئی جان۔
مثلاً
’’بابر کی ڈرائیو، عامر کی فائٹ، راولپنڈی ورسز اسلام آباد ہوگا ٹائٹ، مطلب پنڈی بوائز اور برگرز کی فائٹ۔‘‘
’’ہلا دیں گے میدان کراچی اور حیہدرآباد کے لڑکے، جیسے کراچی کی سڑکوں کے جھٹکے۔‘‘
کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا آج شاندار آغاز ہو گا ۔افتتاحی تقریب اور پہلا میچ Gaddafi Stadium لاہور میں کھیلا جا ے گا۔
پی ایس ایل کے اس سیزن کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں، جس سے مقابلہ مزید سخت اور دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔ ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا جبکہ فائنل بھی لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے میچز کی براہ راست نشریات ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اس بار نئے ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شمولیت لیگ کو مزید سنسنی خیز بنائے گی، جبکہ ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے میچز کی براہِ راست نشریات ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں










