World

40.4 ٹریلین ڈالر قرض امریکا کا قومی قرض 40.4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگیا، میڈیا رپورٹس

واشنگٹن: امریکا کا قومی قرض صرف دو ماہ کے دوران تقریباً 400 ارب ڈالر بڑھ کر 40.4 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ گیا جس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو درپیش مالیاتی دباؤ اور حکومتی اخراجات کے استحکام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق امریکی محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکی قومی قرض 19 اگست 2026 کو 40 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا جس کے بعد اس میں مزید تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا۔امریکی ماہرین کی پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ ایک دہائی میں ملک کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 120 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ اس صورت میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرض امریکا کی ایک سال کے دوران پیدا ہونے والی تمام اشیا اور خدمات کی مالیت سے بھی بڑھ جائے گا۔قرض کا بڑھتا ہوا حجم امریکی حکومت کے بجٹ پر بھی بھاری پڑ رہا ہے۔ امریکا سالانہ تقریباً 970 ارب ڈالر صرف قومی قرض پر سود کی ادائیگیوں کے لیے خرچ کرتا ہے جو دفاعی اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *