Blog
جرمنی میں گرمی سے 14 ہزار اموات کا نیا ریکارڈ جون کے آخری ہفتے میں 9 ہزار 600 افراد گرمی سے ہلاک

جرمنی میں رواں موسمِ گرما شدید گرمی کی لہر کے باعث تقریباً 14 ہزار افراد ہلاک ہوگئے، جو ملک میں گرمی سے ہونے والی اموات کا نیا ریکارڈ ہے۔
جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جون کے آخر میں ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 9 ہزار 600 افراد گرمی سے جان کی بازی ہار گئے، جب ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
رپورٹ کے مطابق گرمی سے ہونے والی اموات میں 75 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث جرمنی میں جنگلات کی آگ، فصلوں کو نقصان اور دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے مسائل بھی پیدا ہوئے۔