Latest

سماعت سے محروم افراد کیلئے اے آئی ترجمان متعارف مقصداہم اعلانات کو سائن لینگویج میں قابلِ فہم بنانا ہے

پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اے آئی پر مبنی سائن لینگویج ترجمان صلہ اور معاون نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ ایسے اے آئی ترجمان منصوبہ ‘سنو’ کا حصہ ہے جسے پاکستانی ادارے ConnectHear  یہ نظام خاص طور پر بہرے اور کم سننے والے افراد تک اہم معلومات پاکستانی اشاروں کی زبان میں پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عام بول چال یا اہم اعلانات کو سائن لینگویج میں قابلِ فہم انداز میں پیش کیا جائے۔ اے آئی کی مدد سے معلومات کو ایسے فارمیٹ میں منتقل کیا جا سکتا ہے جسے سماعت سے محروم افراد آسانی سے سمجھ سکیں۔سنو کو ابتدائی طور پر قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاکہ سیلاب، زلزلے یا دیگر ہنگامی صورتحال میں بہرے افراد تک فوری وارننگ پہنچ سکے۔یہ منصوبہ اس لیے اہم ہے کہ ہنگامی اعلانات عموماً آواز کے ذریعے جاری ہوتے ہیں، جس سے سماعت سے محروم افراد بروقت معلومات سے محروم رہ سکتے ہیں۔ اے آئی اور سائن لینگویج کے امتزاج سے یہ خلا کم کیا جا سکتا ہے۔ConnectHear خود بھی اے آئی اور انسانی ماہرین کو ملا کر تعلیم، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معذور افراد کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانے پر کام کر رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *