Showbiz

پمز ہسپتال سانحہ پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل ردعمل میں ملک کے نظام پر بھی سخت تنقید کی گئی

اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچوں کی المناک موت نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی واقعے پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس دل دہلا دینے والے سانحے پر اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرا انعام نے 14 نومولود بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مبینہ غفلت کے ذمہ داروں کا کبھی احتساب ہوگا یا چند روز بعد یہ سانحہ بھی عوامی یادداشت سے محو ہو جائے گا۔سینئر اداکار محمد احمد نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سانحے کے ذمہ دار افراد کا تعین کر کے انہیں جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *