Pakistan

آج رات ملک گیر ہڑتال کا اعلان کروں گا،حافظ نعیم پرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پریس کانفرنس

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ آج رات ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے، اپوزیشن جماعتیں بھی جماعت اسلامی کے دھرنوں کا ساتھ دیں۔لاہور کے چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا 12ویں روز بھی جاری ہے، جہاں حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی ٹیکس ختم کرنا ہوگا، ہمارا دھرنا عام لوگوں اور 25 کروڑ عوام کے لیے ہے، جماعت اسلامی اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھا رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 7 ڈالر کم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں بڑھائی گئیں۔ پرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دھرنے اب مختلف شہروں تک پھیل چکے ہیں، کل فیصل آباد میں جلسہ عام ہوگا، 30 اگست کو راولپنڈی اور 31 اگست کو پشاور میں جلسہ ہوگا، جبکہ 4 ستمبر کو سوات جائیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرکے عوام کو ریلیف دینا ہوگا، آئی پی پیز کے ناجائز معاہدے ختم کیے جائیں اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے۔پمز اسپتال حادثے پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حادثات ہوجاتے ہیں لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کرے۔ حکومت یہ بتائے کہ اسپتال میں کیا حفاظتی انتظامات موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *