Blog
امریکا کے ایران کے 3 آئل ٹینکروں پر حملے ایک جہاز کو جزیرہ خارگ کے قریب نشانہ بنایا گیا

امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں تین ایرانی خام تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان میں سے ایک جہاز کو خلیج فارس میں جزیرہ خارگ کے قریب نشانہ بنایا گیا جہاں ایران کی تیل برآمدات کا اہم مرکز موجود ہے۔امریکی دعوے کے مطابق یہ جہاز ایسے شیڈو فلیٹ کا حصہ تھے جس کے ذریعے ایران کی تیل آمدنی اور پاسدارانِ انقلاب سے منسلک سرگرمیوں کو مالی مدد مل رہی تھی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ پاسدارانِ انقلاب نے 2 امریکی بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں امریکی افواج نے 3 ایرانی آئل ٹینکروں پر حملہ کردیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایران نے جن دو امریکی بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا دونوں جہاز حملے سے بچ نکلے اور کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔